غزہ میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے میں اجتماعی افطاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
سماجی کارکنوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے ایسی تصاویر شائع کیں جن میں رفح کے رہائشیوں کی طرف سے اپنے گھروں کے کھنڈرات پر اجتماعی افطار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح شہر کے مکینوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے دن مصر کے ساتھ صلاح الدین سرحدی محور پر تعینات قابض افواج سے سینکڑوں میٹر کے فاصلے پر اجتماعی روزہ افطار کیا اور شمالی غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ جبالیہ کیمپ میں نماز تراویح ادا کی۔ سماجی کارکنوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے ایسی تصاویر شائع کیں جن میں رفح کے رہائشیوں کی طرف سے اپنے گھروں کے کھنڈرات پر اجتماعی افطار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ اجتماعی افطار ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ میں انیس جنوری کو شروع ہونے والا جنگ بندی کا پہلا مرحلہ کل ہفتےکی شام اختتام پذیر ہوگیا۔
شمالی غزہ کی پٹی کے مکینوں نے بھی جبالیہ کیمپ میں العودہ مسجد کے ساتھ واقع ایک سادہ نماز گاہ میں نماز تراویح ادا کی۔ قابض فوج نے مسجد کو مکمل طور پر تباہ کردیا تھا۔ الجزیرہ کے نامہ نگار انس الشریف کے مطابق مکینوں نے یہ عارضی نماز گاہ ماہ صیام سے چند روز قبل کم سے کم وسائل سے تراویح کی رسم ادا کرنے کی خواہش کے تحت قائم کی تھی۔ نماز گاہ مکمل طور پر بھری ہوئی تھی، علاقے میں قابض فوج کی وجہ سے ہونے والی وسیع تباہی کے باوجود اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ جنگ بندی سے پہلے کے چار مہینوں کے دوران قابض فوج نے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر جبالیہ کیمپ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجتماعی افطار
پڑھیں:
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
پنجاب کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا۔
زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔