کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر کے ساتھ ساتھ افطار کے اوقات میں بھی گیس بند
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر کے اوقات کے ساتھ ساتھ افطار کے اوقات میں گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سوئی گیس ترجمان نے گیس بندش کی تردید کی ہے۔
کراچی کے علاقے گارڈن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے گیس مکمل بند ہے، نہ سحری نہ ہی افطاری کے وقت گیس آتی ہے، سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، کئی مرتبہ شکایت درج کروائی، کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔
لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد چار نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا، نارتھ ناظم آباد میں بھی گیس بند ہونے کی شکایات ہیں۔ ناظم آباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ پی آئی بی اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔
نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون، فائیو ڈی میں بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔
کیماڑی زروبی چوک اور اطراف کے علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے، کیماڑی بھٹہ ویلج میں بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔
دوسری جانب سوئی گیس ترجمان نے گیس بند ہونے سے متعلق دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گیس فراہمی معمول کے مطابق ہے، 95 فیصد علاقوں میں گیس دی جا رہی ہے، 5 فیصد علاقوں میں شکایات ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گیس کی فراہمی میں بھی گیس علاقوں میں کے مختلف گیس بند بند ہے
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔