اسرائیلی انجینئر نے ڈیمونا جوہری پلانٹ کی معلومات ایران کو فروخت کر دیں، عبرانی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
عبرانی زبان کے اخبار Yedioth Ahronoth کے مطابق اسرائیلی انجینئر نے اپنی پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ اسے ڈیمونا کی جوہری تنصیب میں جوہری تحقیق تک رسائی حاصل تھی اور اس کے خلاف عائد فرد جرم کے مطابق اس نے ایک غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ کیا اور دشمن کو معلومات فراہم کیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کے ڈیمونا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے بارے میں معلومات تک اہم رسائی حاصل کرنے والے ایک اسرائیلی انجینئر پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے انتہائی خفیہ جوہری پلانٹ کے بارے میں معلومات ایرانیوں کو فروخت کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق یدیعوت احرونوت اخبار نے اس معاملے پر اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 29 سالہ انجینئر ڈورون بخوویزی پر ایران سے تعلقات رکھنے اور اس ملک کو معلومات فروخت کرنے کا الزام ہے۔ عبرانی زبان کے اخبار Yedioth Ahronoth کے مطابق اسرائیلی انجینئر نے اپنی پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ اسے ڈیمونا کی جوہری تنصیب میں جوہری تحقیق تک رسائی حاصل تھی اور اس کے خلاف عائد فرد جرم کے مطابق اس نے ایک غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ کیا اور دشمن کو معلومات فراہم کیں۔ اس انجینیئر نے 2023ء میں بیر شیبہ اسکول آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی سے گریجویشن کیا اور پھر حیفہ میں امونیا کی نئی سہولت میں کیمیکل انجینئر اور پلانٹ مینیجر کے طور پر کام کیا۔ اسرائیل کی خفیہ سروس شن بیٹ نے حال ہی میں اس صہیونی انجینیئر کو ایران کے ساتھ تعاون اور پیسوں کے عوض مشن انجام دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
اسرائیلی جنرل انٹیلی جنس سروس (شن بیٹ) کے مطابق یہ انجینیئر کئی مہینوں سے اپنے انٹیلی جنس آجروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس نے مختلف کارروائیاں کی ہیں جن میں کچھ سہولیات کی تصویر کشی کرنا اور یہ معلومات ایران کی جانب منتقل کرنا شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایران کو اسرائیل کی مختلف تنصیبات بالخصوص اسرائیلی نیوکلیئر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی خفیہ اور حساس تنصیبات کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔ Yedioth Ahronoth کے مطابق، اس شخص نے رضاکارانہ طور پر ایرانی گروپوں سے رابطہ کیا ہے اور معلومات فروخت کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا، وہ اسرائیل کے حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہتا تھا، اس تعاون کے فریم ورک کے اندر، انہوں نے کنٹرول اور کمیونیکیشن بکس کی تصاویر بھیجیں اور اس بات پر زور دیا کہ جوہری تنصیبات میں بھاری پانی کا کنٹرول اسی نقطہ کے ذریعے ہوتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی انجینئر کے مطابق اس اور اس
پڑھیں:
کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
کراچی:قیوم آباد میں کمسن بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اورنازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کےخلاف ایک اورمقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پرملزم اورمالک مکان کےخلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی ولد محمد شفیق کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم شبیر شربت والے اورمالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا جب کہ ملزم شبیرکمرے میں بچے اوربچیوں کو لاکر نازیبا حرکات کرتا تھا۔
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونےو الا موبائل فون فرانزک کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہہ ہے۔ گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔