دشمن سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
جے ڈی سی دسترخوان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ آخری وار ہے دشمنوں کا، جن کا مقصد فوج کو کمزور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن سوشل میڈیا پر افواج کیخلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے، پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ کراچی نمائش چورنگی پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلاحی ادارے جے ڈی سی (JDC) کے دسترخوان پر شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان دشمن مراحل سے گزر رہا ہے، دشمن کروڑوں ڈالر خرچ کرکے سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف ایسی باتیں پھیلاتے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آخری وار ہے دشمنوں کا، جن کا مقصد فوج کو کمزور کرنا ہے، آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر دیکھیں کتنے فوجیوں نے ہمارے لئے جانیں دیں، ہم پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
 
 اس موقع پر گورنر سندھ نے ضرورتمندوں کو کاروبار کرنے کیلئے سبزی کے ٹھیلے تقسیم کئے اور بتایا کہ پورا رمضان 1 ہزار ضرورتمند افراد میں ٹھیلے تقسیم کرینگے اور ضرورت مند خاندانوں میں بچیوں کی شادیوں کیلئے سیٹ بھی تقسیم کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں گورنر بنا ہوں ایک دن سکون سے نہیں سویا، رات پانچ پانچ بجے تک آئی ٹی مراکز کھولنے کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے والے بچے کوئی گیارہ سو ڈالر کما رہا ہے، کوئی پندرہ سو ڈالر کما رہا ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہے، پاکستان کا جھنڈا ہے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے کہا گورنر سندھ نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد(آئی پی ایس) جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں جسٹس انعام امین نے سماعت سے معذرت کرلی۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی اور ریمارکس دیے کہ وہ اس معاملے میں پہلے ہی اخراجِ مقدمہ کا فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے مزید سماعت نہیں کر سکتے۔ جسٹس انعام امین نے کیس کو دوسری عدالت منتقل کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے حوالے سے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے۔
یاد رہے کہ صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست اس سے قبل سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا سانحہ9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم