اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا متعلقہ اداروں کو حکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ضبط شدہ سامان کو نیلام کیا جائے، کراچی میں قائم 250 سے زائد بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، بچت بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری زراعت سہیل قریشی، ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے، جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بےنظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے متحرک رہیں، منافع خوری کے خلاف 2022ء کے قانون کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ضبط شدہ سامان کو نیلام کیا جائے، کراچی میں قائم 250 سے زائد بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، بچت بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے، مارکیٹوں کے دورے کیے جائیں تاکہ قیمتیں مستحکم رہیں، ریٹ لسٹ کی بروقت چھپائی اور تقسیم یقینی بنائی جائے، بڑے اسٹورز کو بھی قیمتیں مناسب رکھنے کا پابند بنایا جائے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بندش پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے وزیرِ توانائی کو فوری طور پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک) سے رابطہ کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ شہر میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران سرکاری و عوامی نرخوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بچت بازاروں کی مؤثر مینجمنٹ بھی یقینی بنائی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں نوش کی قیمتوں کو بچت بازاروں کیا جائے
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے۔
آفتاب شعبان میرانی کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل انہیں گھر شفٹ کردیا گیا تھا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِاعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں