کراچی:

مصطفی عامر قتل کیس میں ایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانشل ٹیرارزم ونگ نے تحقیقات کاباقاعدہ آغاز کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق مصطفیٰ عامرقتل کیس کے معاملے پرایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانشل ٹیرارزم ونگ تحقیقات کا باقاعدہ آغازکردیا ہے مذکورہ کیس کے تناظر میں مالی امورسے متعلق بینکوں اورمالی اداروں کو ریکارڈ فراہمی کے لیے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

اے ایم ایل اورسائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرکراچی کے اہل کار مشترکہ تحقیقات بھی کریں گے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے داخلہ کے احکامات پرسائبر کرائم کے3 افسران پرمشتمل تحقیقاتی ٹیمم بھی قائم کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کورنگی میں خاتون کا قتل؛ مقتولہ کو پارک کون لیکر آیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

کراچی:

کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے کے قریب خاتون کی گولی لگی لاش ملنے کے معاملے پر مزید پیشرفت ہوئی ہے۔

مقتولہ کو پارک کون لے کر آیا اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں خاتون کو موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک شخص کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ایک بچہ بھی موجود ہے۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون قاتل کو جانتی تھی، خاتون کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعے سپنا کے نام سے کی گئی جبکہ خاتون کا تعلق سولنگی قوم سے ہے اور نوشہرو فیروز آبائی گاؤں ہے۔ مقتولہ کے 3 بچے بھی ہیں، جو ایک سال قبل نوشہرو فیروز سے کراچی آگئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر اور بھائی نے لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔

سپنا کراچی کس کے ساتھ آئی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقتولہ کے سر میں نامعلوم ملزمان گولی مار کر فرار ہوگئے تھے۔

مقتولہ کی لاش سردخانے میں موجود ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس: اداکارہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وزارت صحت کا حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کیلئے اقدامات
  • اگلے  دو تین دن تک بھاتی حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ
  • مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں جیل روانہ
  • مہیش بابو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب
  • سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
  • پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
  • کورنگی میں خاتون کا قتل؛ مقتولہ کو پارک کون لیکر آیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
  • ویٹیکن نے تابوت میں موجود پوپ فرانسس کی تصاویر جاری کردیں
  • ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال