پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ریجنل اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز ڈی نوٹیفائی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی از سر نو کی جا رہی ہے، نئی تنظیم سازی کے تحت تمام ریجنل، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ریجنل و ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے۔ جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا علی اصغر نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی از سر نو کی جا رہی ہے، نئی تنظیم سازی کے تحت تمام ریجنل، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔ علی اصغر نے مزید بتایا کہ اصل لیڈر کو آگے لانے اور تنظیم کو مزید موثر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز
پڑھیں:
وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی
وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران اہم معاملات پر گفتگو کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔
اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔
تینوں رہنماؤں نے مختلف امور پر غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو کی۔
پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔