سندھ ٹیکسٹ بورڈ نے 30کروڑ روپے جمع نہیں کرائے، ڈی جی آڈٹ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
یہ ٹیکس رقم ٹریژری آفس میں جمع نہیں کرائی گئی ، سیکریٹری ایجوکیشن کو خط
خودمختار اداروں کو ٹیکسز بروقت سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے 30کروڑ روپے ٹیکس ٹریزری آفس میں جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ دیا ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ نے خط میں لکھا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا انتظامی کنٹرول محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پاس ہے ۔ آڈٹ کے دوران صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتے ہیں جو مختلف ٹیکسوں کی مد میں کٹوتی کی ہے۔ چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تیس کروڑ باہتر لاکھ اکہتر ہزار روپے ٹریژری آفس میں جمع نہیں کروائے ۔براہ مہربانی بطور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ذاتی طور پر دلچسپی لیکر مداخلت کریں۔ تمام خودمختار اداروں کو ہدایت کریں کہ وہ تمام ٹیکسز بروقت پابندی سے سرکاری خزانہ میں جمع کروائیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
—فائل فوٹومحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 3 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کو ساڑھے 26 لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے۔