مچھلی کا زیادہ استعمال اعصابی بیماری کم کرنے میں مددگار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
مچھلی کی مختلف اقسام کو کھانے والے مریض معذور نہیں ہوتے ، طبی ماہرین
مچھلی کا زیادہ استعمال اعصابی بیماری (ملٹی پل اسکلروسیس )کی شدت کم کرنے میں مددگار ہے،ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تازہ مچھلی کا زیادہ استعمال کرنے والے اعصابی بیماری ملٹی پل اسکلروسیس (multiple sclerosis) کے مریضوں میں کی مرض کی شدت نمایاں طور پر کم ہوجاتی ہے۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے مچھلی کے استعمال کا ملٹی پل اسکلروسس یا ایم ایس کے مریضوں پر اس کا اثر جانچنے کے لیے 15 سال تک تحقیق کی۔ماہرین نے 2700 سے زائد ملٹی پل اسکلروسس کے مریضوں کے ڈیٹا، ان کی غذائیت اور ان میں بیماری کی شدت کو نوٹ کرکے نتائج نکالے۔ ماہرین نے تمام افراد میں بیماری کی تشخیص کے 15 سال بعد ان میں بیماری کی شدت کو دیکھا اور ساتھ ہی ان سے مچھلی کھانے سے متعلق سوالات بھی کیے۔ماہرین نے مچھلی کے زیادہ، کم اور متواتر استعمال کرنے والے مریضوں کے مرض کی شدت کو جانچ کر نتائج نکالے۔ماہرین نے پایا کہ جس ملٹی پل اسکلروسس کے مریض نے زیادہ مچھلی کا استعمال کیا اس میں بیماری کی شدت کم دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ مچھلی کی مختلف اقسام کو زیادہ سے زیادہ کھانے والے ملٹی پل اسکلروسس کے مریض معذور نہیں ہوئے اور ان میں دیگر علامات بھی شدید نہیں ہوئیں۔ماہرین نے پایا کہ مچھلی کا کم استعمال کرنے والے بعض مریض معذور بھی بنے جب کہ ان میں بیماری کی دیگر علامات بھی شدید ہوئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔