بلوچستان: بارش و برفباری سے موسم پھر شدید سرد
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
حالیہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم ایک بار پھر شدید سرد ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج درجۂ حرارت کم سے کم منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ عبد اللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں موسم سرد و خشک ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
پشاور میں جاری بارشوں سے موسم سرد
ادھر پشاور میں گزشتہ روز سےجاری بارشوں سے موسم سرد ہوگیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں آج درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں مطلع صاف، موسم معتدل
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 21.
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
دھند سے موٹر وے ایم ون پشاور تا اسلام آباد بند
ادھر دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے اسلام آباد ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان ہے ڈگری سینٹی گریڈ کراچی میں
پڑھیں:
پنجاب :شدید ہیٹ ویو، بھکر میں درجہ حرارت کی نصف سنچری
پنجاب میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، گزشتہ روز بھکر میں درجہ حرارت کی نصف سنچری۔ ڈیرہ غازی خان اور نورپور تھل میں 49 سینٹی گریڈ، گوجرانوالہ، جیکب آباد، لیہ، منڈی بہاؤالدین اور سبی میں48 سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ لاہور میں 46، پشاور میں 45، اسلام آباد میں 44، کوئٹہ میں 36 اور کراچی میں 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 13 جون تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے. سورج کی تپش بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔ بھکر میں گزشتہ روز درجہ حرارت نے ہاف سنچری مکمل کرتے ہوئے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد عبور کر لی، جبکہ دیگر کئی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور نورپور تھل میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، لیہ اور منڈی بہاؤالدین میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بہاولنگر، چکوال، جہلم، جوہرآباد، خانیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں گرمی کی شدت 47 ڈگری تک پہنچ گئی۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہیٹ ویو کا سلسلہ 13 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکالیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوپہر کے اوقات میں دھوپ سے حتی الامکان پرہیز کریں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔