ملازمین کی موجیں۔۔!پاکستان میں عیدالفطرپر لمبی چھٹیاں
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں رمضان المبارک کے روزے اور عبادات کا سلسلہ جاری ہے اور اب عید الفطر کی آمد کے حوالے سے توقعات بھی بڑھتی جا رہی ہیں، پاکستان میں عید الفطر 2025 ممکنہ طور پر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر منائے جانے کا امکان ہے۔ کونسل کے رکن نے بتایا کہ 30 مارچ بروز اتوار ملک کے بیشتر حصوں میں شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہوگا۔ماہرین کے مطابق شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ کو پیدا ہوگا اور 30 مارچ کی شام تک اس کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہوگی جو انسانی آنکھ سے بآسانی دیکھا جا سکے گا۔
چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی کم از کم عمر 18 گھنٹے ہونا ضروری ہے جو کہ اس تاریخ کو پورے پاکستان میں پوری ہو رہی ہے۔پاکستان میں 2025 میں عید الفطر کی چھٹیوں کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے چونکہ عید کے ایام ہفتہ اور اتوار کے ساتھ منسلک ہوں گے، اس لیے عوام کو پانچ دن کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔
اگر حکومت 2 اضافی تعطیلات کا اعلان کرتی ہے تو مجموعی طور پر 29 مارچ سے 6 اپریل تک 9 دن کی طویل چھٹیاں ہو سکتی ہیں جس سے عوام کو عید کی خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منانے کا موقع ملے گا۔حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کرے گی جس میں چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد عید کی درست تاریخ طے کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان میں عید الفطر
پڑھیں:
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایسٹر کی تقریب، مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف
سپریم کورٹ اعلامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے مسیحی ملازمین کے لیے ان کے ساتھ ایسٹر تقریب میں خصوصی شرکت کی اور کیک کاٹا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں کرسمس تقریب کا انعقاد
جسٹس منصور علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اور تفہیم پر زور دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ آئین میں دی گئی مذہبی آزادی، مساوات اور انسانی توقیر کی اقدار کی حفاظت کے عزم کو دہراتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسیحی برادری کو پُرامن ایسٹر کی مبارکباد، وزیراعظم شہباز شریف
اُنہوں نے عدلیہ کے لیے مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا اور مسیحی ملازمین اور اُن کے اہل خانہ کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔
تقریب میں سپریم کورٹ ججز اور عدالتی ملازمین نے شرکت کے ذریعے مذہبی اور ثقافتی تنوّع پر یقین کے حوالے سے اپنے عزم کی توثیق کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئین ایسٹر جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ مذہبی ہم آہنگی مسیحی برادری