چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں۔بھارت کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں تین میچز کھیلے ہیں ، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
بلوچستان: دہشتگردوں کی کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی، درجن سے زائد گیس باؤزر جلا دیے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران کی رہائی کیلئے تحریک: غیر حاضر اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور(نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک میں اراکین اور عہدیداران کی عدم شرکت پر چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے غیر حاضر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق غیر حاضر اراکین اور عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنماؤں سے وضاحت طلب کی جائے گی جبکہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا معاملہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی زیر بحث آیا بعض اراکین اور عہدیداران نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کی کارروائیاں پارٹی میں مزید انتشار پیدا کر سکتی ہیں۔
تاہم ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اس فیصلے پر ڈٹی ہوئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو بھی عہدے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی کی مرہون منت ہیں، اگر مقدمات اور جیل کا خوف ہے تو عہدے چھوڑ دیئے جائیں، جب بانی اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں تو ہم ڈرنے والے کون ہوتے ہیں؟
سیاسی کمیٹی کے بعض ارکان نے عالیہ حمزہ کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا جبکہ آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید اراکین کو بھی نوٹس جاری کیے جا سکتے ہیں اور پارٹی نظم و ضبط کے حوالے سے سختی کا امکان ہے۔