چیمیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سیمی فائنل کے یہ اہم میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا کو میچ کے آغاز میں ہی ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر کاپر کانولی، محمد شامی کے بال پر آؤٹ ہوکر پولین لوٹ گئے۔

 آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم  نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، ٹیم میں کاپر کانولی اور تنویر سانگا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما کے مطابق ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا، ناک آؤٹ مرحلے میں کس کا پلڑا بھاری؟

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کی تھی جبکہ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا انڈیا سیمی فائنل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا انڈیا سیمی فائنل سیمی فائنل ا سٹریلیا

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کا تحریری حکم جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یلمازغنی نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کےبیان پرجرح مکمل ہوچکی ہے،آئندہ سماعت پربقیہ گواہوں کوجرح کیلئے پیش کیا جائے، فریقین 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجے عدالت میں لازمی پیش ہوں۔

شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب روپےہرجانے کا دعویٰ دائرکررکھا ہے،شہبازشریف نے اپنےدعویٰ میں موقف اختیارکیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نےجھوٹے الزامات عائد کیے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی

درخواست گزار نےبانی پی ٹی آئی کو زبان بند رکھنے کیلئے رشوت آفر نہیں کی جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے،عدالت بانی پی ٹی آئی کو دس ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری
  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: جاں بحق مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنیوں پر مقدمہ دائر کر دیا
  • 1965 جنگ کا 18واں روز؛ پاک فوج نے دشمن کو کتنا نقصان پہنچایا؟
  • وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کا تحریری حکم جاری
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
  • ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • اگر پاکستان ایشیا کپ سے باہر نکلتا ہے تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
  • ڈکی بھائی کی طرح انڈیا کے نامور اداکار اور سابق کرکٹرز بھی آن لائن جوئے کی تشہیر پر گرفت میں آگئے