بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔
بانی پی ٹی آئی کی وکیل ایڈووکیٹ تابش فاروق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بشری بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردئیے ہیں ۔ فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں ۔
ملاقات میں بانی بشری بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی بشری بی بی نے خود کہا کہ مشال یوسفزئی اب انکی ترجمانی نہیں کرے گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی 24اور 26نومبراحتجاج کے 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 24اور 26نومبراحتجاج کے 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج 31 مقدمات کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کا پینل پیش ہوا، جبکہ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے پیروی کی۔وکیل محمد فیصل ملک نے دلائل دیئے کہ بشریٰ بی بی کو ان کے شوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی میں ان مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں تفتیشی افسر نے تاحال بشریٰ بی بی کو ان مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔