ماہرہ شرما اور محمد سراج کے تعلقات کی حقیقت کیا؟ اداکارہ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور بگ باس 13 کی سابقہ امیدوار ماہرہ شرما نے کرکٹر محمد سراج سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
ماہرہ شرما اور محمد سراج کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم اب ماہرہ شرما نے ان افواہوں پر کھل کر بات کی ہے اور تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں ماہرہ شرما نے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ میں کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس قسم کی افواہوں سے کیسے نمٹتی ہیں؟
اداکارہ نے جواب دیا کہ مداح آپ کا کسی کے ساتھ بھی تعلق جوڑ سکتے ہیں، ہم انہیں روک نہیں سکتے، جب میں کام کرتی ہوں تو میرے کو اسٹارز کے ساتھ بھی میرا نام جوڑا جاتا ہے، ویڈیوز اور ایڈیٹس بنائی جاتی ہیں، لیکن میں ان چیزوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی، اگر آپ کو یہ سب کرنا اچھا لگتا ہے تو کریں، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ شرما اور محمد سراج ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور اسے خفیہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان خبروں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب محمد سراج نے ماہرہ شرما کی انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کیا اور بعد میں دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کرنا شروع کر دیا۔
ماہرہ شرما اور محمد سراج کے درمیان تعلقات کی خبروں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی تھی، سوشل میڈیا صارفین معاملے پر مسلسل چہ مگوئیاں کرتے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کو 265 رنز کا ہدف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ماہرہ شرما اور محمد سراج تعلقات کی
پڑھیں:
اداکارہ نشو کے داماد کی اچانک موت سے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی؛ ویڈیو پیغام
مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم ایک دل گرفتہ ویڈیو پیغام میں اپنے داماد کے اچانک انتقال کی خبر دیتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں۔
اداکارہ نشو بیگم نے یوٹیوب پر جاری وی لاگ میں نم آنکھوں اور رندھی ہوئی آواز کے ساتھ بتایا کہ 22 جولائی کی رات اُن کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک رات قبل ہی میں اپنی چھوٹی بیٹی عائشہ کے شوہر علی رضا سے مل کر آئی تھی اور صبح اس کے انتقال کی اندوہناک خبر سنی ہے۔
نشو بیگم نے بتایا کہ علی رضا معروف اداکارہ میڈم فردوس کے صاحبزادے اور صرف 47 برس کے تھے۔ موت برحق ہے، لیکن جوان موت دل چیر دیتی ہے۔
اداکارہ نشو نے اپنے داماد کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی اور بتایا کہ علی رضا کو ان کی والدہ اداکارہ فردوس کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔
اس دل سوز موقع پر شوبز انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی غم کی لہر دوڑ گئی ہے، جہاں پرستار اور ساتھی فنکار ان کے لیے تعزیتی پیغامات دے رہے ہیں۔