صدرمملکت کا 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : صدرمملکت 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ11مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، حکومت نے نیب ترامیم کابل واپس لے لیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس محمود بشیر ورک کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت قانون کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں سے کچھ کی منظوری دیدی جبکہ کچھ پر مزید تفصیلات طلب کرلی۔
اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے کہا کہ وفاق کے زیرانتظام عدالتوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے آٹومیٹڈ کردیا گیا ہے، بلوچستان کی فیڈرل کورٹس میں بھی سسٹم کو آٹومیٹ کردیا گیا ہے، آئندہ سال جیلوں کے اندر آنلائن سسٹم شروع کردیں گے۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں مڈی ایشن اور آربیٹریشن کیلئے دے دیتے ہیں، یہ ہمارا ماڈل پراجیکٹ ہے، ایک سال میں آپ کو چیزیں بنی ہوئی نظر آئیں گی، چاروں صوبوں نے مڈی ایشن کیلئے قراردادیں منظورکرلیں ہیں، ایک نیا قانون لارہے ہیں۔
7 ماہ بیت گئے ؛آرٹسٹ و فنکار فنڈز کا انتظار کرتے رہ گئے
وفاقی وزیرقانون نے کمیٹی کو بتایا10 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہے، پہلے دن صدر مملکت کا خطاب ہوگا، مشترکہ اجلاس کی ابھی سمری موو کرکے آیا ہوں، 11مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔وزارت قانون وانصاف حکام نے اگلے سال پی ایس ڈی پی منصوبوں پر بریفنگ د یتے ہوئے بتایا وزارت قانون و انصاف کی جانب سے 13 منصوبے تجویز کئے ہیں، جس میں فیڈرل کورٹس کیلئے کیس فلو میجمنٹ کا سسٹم بنایا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 13 بڑی جیلوں کو کورٹس کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے،گزشتہ سال کیلئے جو فنڈ ملا تھا وہ استعمال کرلیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کیسز کو آٹومیٹ کردیا گیاہے، یہی سسٹم دیگر صوبوں میں بھی کرنے جارہے ہیں،تمام صوبوں نے اس کے حق میں قراردادیں پاس کردیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی تمام کورٹس کو آٹومیٹ کر دئیے ہیں، بینکنگ کورٹس پورے ملک میں اس سسٹم کیساتھ منسلک کردئیے گئے ہیں۔
موبائل ہتھیانے کے لیے خاتون کو کرنٹ لگا کر مارنے والا ملزم گرفتار
رکن کمیٹی چنگیز خان نے کہا کہ خصوصی عدالتیں صرف کچھ لوگوں کو اکاموڈیٹ کرنے کیلئے بنائی گئی تھیں،ہم لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں کہ جلد انصاف ملے ،ہماری ایک بینکنگ کورٹ مشرق کی طرف دوسری مغرب کی طرف، بینکنگ کورٹس میں چیزوں کی بندربانٹ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ کورٹ میں رشوت اس لئے دی جاتی ہے کہ کیس کو لمبا کیسے کھینچنا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا
غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔
پاکستان قطر اردن سعودی عرب انڈونیشیا اورمتحدہ عرب امارات کے وزرائےخارجہ شریک ہونگے،ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نےپریس کانفرنس میں بتایاکہ اجلاس میں غزہ ٹاسک فورس اور استحکام فورس کےقیام کے علاوہ اگلے مرحلے میں سیز فائر کو دیر پا بنانے اور غزہ کی تعمیر نو پر بھی بات چیت ہوگی۔
حقان فیدان نےکہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل امدادی سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم