تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے راہیں جدا کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ممبئی (شوبز ڈیسک) مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں نے چند ہفتے قبل راہیں جدا کر لی تھیں تاہم وہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق تمنا اور وجے نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث علیحدگی اختیار کی لیکن وہ اب بھی ایک دوسرے کے لیے عزت اور احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔ دونوں 2022 سے ایک ساتھ تھے اور کچھ مہینے قبل ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔
جنوری میں تمنا اور وجے کو فلم ‘آزاد’ کی سکریننگ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں ان کی جوڑی نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش نظر آ رہے تھے اور وجے نے محبت بھرے انداز میں تمنا کو تھام رکھا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں نے روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا کے ساتھ انسٹاگرام پر تفریحی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
وجے اور تمنا کو نیو ایئر 2025 سے چند روز قبل ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں دونوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے فوٹوگرافروں کے لیے پوز دیے۔ دسمبر میں تمنا نے اپنا جنم دن بھی گوا میں اپنے قریبی دوستوں اور وجے ورما کے ساتھ منایا تھا۔
یہ جوڑی سب سے پہلے دسمبر 2022 میں اس وقت خبروں میں آئی جب دونوں کو پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ کچھ دن بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کہا گیا کہ وہ دونوں نئے سال کے موقع پر گوا میں ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے تھے۔ بعد ازاں، دونوں نے نیٹ فلکس کی فلم ‘لسٹ سٹوریز 2’ میں ایک ساتھ کام کیا۔
مہینوں تک خبروں میں رہنے کے بعد جون 2023 میں تمنا بھاٹیا نے ایک انٹرویو میں اپنے اور وجے کے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔ تاہم اب دونوں نے اپنے راستے الگ کر لیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:شادی کے 2 دن بعد ہی دلہن نے بچے کو جنم دے دیا، ہنگامہ برپا ہوگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایک دوسرے ایک ساتھ اور وجے کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے بائیک سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
کراچی:ماڑی پور میں ٹریفک حادثہ میں ایک طالب علم جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام نے بتایا کہ ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹرالر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے بائیک سوار کی شناخت 18 سالہ عصمت ولد اعجاز اور زخمی کی شناخت 18 سالہ نوید ولد ستورو کے ناموں سے ہوئی۔
چھیپا ترجمان چوہدری شاہد حسین کے مطابق دونوں نوجوان غلامان عباس اسکول کے طالب علم اور ہاکس بے کے رہائشی ہیں۔ دونوں اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے گیٹ پر حادثہ ہوگیا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوانوں کو ٹرالر نے ٹکر ماری ہے یا اس کی زد میں آئے ہیں تحقیقات کررہے ہیں۔
پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہے۔ پولیس ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔