مشہور کرکٹ اسٹار بھارتی فلموں میں ڈیبیو کیلئے تیار، کونسی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اکثر بھارتی فلموں میں بھارتی کرکٹرز کو بھی اسکرین پر شامل ہونے کا موقع دیا جاتا ہے تاہم اس مرتبہ ایک غیر ملکی کرکٹ اسٹار بڑے پردے پر اپنی قسمت آزمانے آنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن کے مداح اور ان سے محبت رکھنے والے آسٹریلوی کرکٹ اسٹار ڈیوڈ وارنر جلد ہی جنوبی بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
وارنر نے کئی مرتبہ اہلِ خانہ کے ساتھ الو ارجن کے مشہور گانوں اور ڈائیلاگز کو دہراتے ہوئے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ الو ارجن کو بےحد پسند کرتے ہیں تاہم الو ارجن کیساتھ تو نہیں مگر وہ تیلگو فلم میں ضرور ڈیبیو کرنے والے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر روی شنکر نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر جلد ہی تیلگو سنیما میں ڈیبیو کرنے والے ہیں اور وہ وینکی کُڈومُلا کی ہدایت کاری میں بننے والی نیتن اور سری لیلا کی فلم ’رابن ہُڈ‘ میں آسٹریلوی کرکٹر کا مختصر کردار ادا کریں گے۔
روی شنکر کا کہنا تھا کہ ’اس فلم میں ایک بہت ہی خاص کردار ہے شاید مجھے یہ نہیں بتانا چاہیے مگر میں بتا دیتا ہوں، ڈیوڈ وارنر اس فلم میں ایک مختصر لیکن زبردست کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلوی میڈیا نے ڈیوڈ وارنر کی ایک بھارتی فلم کے لیے شوٹنگ کی تصاویر جاری کیں تھیں جس میں انہیں کسی فلم کی شوٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا ممکنہ طور پر یہ وہی فلم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیوڈ وارنر بھارتی فلم الو ارجن نے والے فلم میں
پڑھیں:
لاہور شہر میں اب الیکٹرک ٹرام بھی دوڑنے کیلئے تیار
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق میٹرو بس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام فراٹے بھرتی نظر آئے گی، چین سے درآمد کردہ ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بسوں کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی جب کہ چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچ گئی جسے ابتدائی طور پر کینال روڈ پر چلایا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق میٹرو بس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام فراٹے بھرتی نظر آئے گی، چین سے درآمد کردہ ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ 10 منٹ چارج کے بعد الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی اور اس میں 250 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ خیال رہے 3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاؤن ڈپو میں کی جا رہی ہے، ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔