پاکستان میں صہیونیت کا اثرورسوخ تیزی سے بڑھ رہا ہے، علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ بعض پاکستانی سیاستدان اور مقتدر شخصیات اسرائیل نواز اور یہودی شخصیات سے رابطہ رکھتی ہیں، یہ عناصر میڈیا میں چرب زبانی کیساتھ جھوٹا بیانیہ گھڑ رہے ہیں، تاکہ عوام کو گمراہ کر سکیں۔ ایک مخصوص طبقہ براہِ راست اسرائیل سے منسلک ہے۔ خود اسرائیلی اخبارات اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان میں بعض بڑے سیاستدان اور مقتدر شخصیات اسرائیل نواز ہیں، اور ان کے یہودی خاندانوں سے روابط ہیں، ان کا کام پاکستان میں صیہونیت کیلئے فضا ہموار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک نیا فتنہ سر اٹھا رہا ہے، جو درحقیقت پہلے سے اپنی جڑیں رکھتا تھا، مگر اب کھل کر سامنے آ رہا ہے، اور وہ ہے صیہونیت کا فروغ، باقاعدہ طور پر صیہونیت کی تبلیغ اور ترویج کی جا رہی ہے، خصوصاً سوشل میڈیا کے ذریعے اس کیلئے زمین ہموار کی جا رہی ہے۔ مختلف طریقوں سے لوگوں کے ذہنوں میں شبہات، وسوسے اور ایک مخصوص پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم خاص طور پر ان طبقات میں زور پکڑ رہی ہے، جن کے دلوں میں اسلام، شہداء، مجاہدین کیخلاف بغض و عناد بھرا ہوا ہے، یہ عناصر، جو پہلے پس پردہ تھے، اب کھل کر صیہونیت کو فروغ دے رہے ہیں، خواہ وہ نادانی کی وجہ سے ہو یا مفاد پرستی کی بنیاد پر، کچھ افراد نادان اور بے شعور ہیں، جو محض اپنے چینلز اور سوشل میڈیا پیجز کی ریٹنگ کے چکر میں اس پروپیگنڈے کا حصہ بن رہے ہیں، یہ سراسر حماقت ہے اور ایسا احمق منافقین کیساتھ ملنے میں دیر نہیں لگاتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ یہودیت اور صیہونیت میں فرق ہے، یہودیت ایک مذہب ہے، جس طرح عیسائیت اور اسلام ہیں، مگر صیہونیت ایک سیاسی نظریہ اور فتنہ ہے، اس کا مقصد اسلامی سرزمینوں پر، خصوصاً فلسطین میں اور مزید وسیع تر خطے میں یہودی ریاست قائم کرنا ہے، گریٹر اسرائیل کے اس منصوبے میں مصر، فلسطین، اردن، عراق، سعودی عرب، شام، اور لبنان شامل ہیں، جیسا کہ حال ہی میں اسرائیلی جلاد نیتن یاہو نے اپنے تین ہزار سالہ ریاستی نقشے میں دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی ہونے کیلئے یہودی ہونا ضروری نہیں، صیہونی کوئی بھی ہو سکتا ہے،عیسائی، مسلمان، ہندو، سیکولر، لبرل، یا ملحد۔ جو بھی اسلامی مزاحمت کیخلاف ہے، جو یہودی ریاست کے قیام کو قبول کرتا ہے، جو خاموشی سے اس کی حمایت کرتا ہے وہ صیہونی ہے۔ عربوں میں عربی صیہونیت موجود ہے، مسلمانوں میں مسلم صیہونیت موجود ہے، اور اب پاکستان میں بھی صیہونی ایجنڈا کھل کر سامنے آ رہا ہے۔
پاکستان میں صیہونیت کے فروغ کی وجہ بتاتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ غزہ کے پندرہ ماہ کے معرکے پر پاکستانی قوم، علماء اور مختلف طبقات کی مجرمانہ خاموشی ہے، جب پاکستانی عوام، خواص اور دینی حلقے فلسطین کیلئے آواز نہیں اٹھاتے، تو یہ پیغام جاتا ہے کہ پاکستان میں ہر بے شرمی اور ہر غداری ممکن ہے اور کوئی اس پر اعتراض نہیں کرے گا۔ اسی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں صیہونی ایجنڈے کے مروّج اور مبلغین متحرک ہو گئے ہیں۔ اب انہوں نے کھل کر مجاہدین، شہداء، قرآن، اہلبیتؑ اور حماس و فلسطین کی مخالفت شروع کر دی ہے۔ یہ عناصر میڈیا میں چرب زبانی کیساتھ جھوٹا بیانیہ گھڑ رہے ہیں، تاکہ عوام کو گمراہ کر سکیں۔ ایک مخصوص طبقہ براہِ راست اسرائیل سے منسلک ہے۔ خود اسرائیلی اخبارات اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان میں بعض بڑے سیاستدان اور مقتدر شخصیات اسرائیل نواز ہیں، اور ان کے یہودی خاندانوں سے روابط ہیں، ان کا کام پاکستان میں صیہونیت کیلئے فضا ہموار کرنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ پاکستان میں نے کہا کہ رہے ہیں کھل کر رہا ہے
پڑھیں:
ڈھاکا یونیورسٹی کے ہاسٹل کا نام علامہ اقبال کے نام پر رکھنے کا مطالبہ
بنگلہ دیش کی انقلابی طلبہ کونسل نے ڈھاکا یونیورسٹی کے ہاسٹل کا نام پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
21 اپریل کو علامہ اقبالؒ کی برسی پر یونیورسٹی کی مرکزی مسجد میں ہونے والی تقریب میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ
قومی انقلابی طلبہ کونسل کے سینیئر جوائنٹ کنونیئر محمد شمس الدین نے کہاکہ علامہ اقبال کا انتقال 21 اپریل 1938 کو ہوا، 1947 میں پاکستان کا قیام ان کے خواب کی تعبیر تھی، آج کا بنگلہ دیش اسی وراثت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس موقع پر انقلابی طلبہ کونسل کے کنوینیئر اور علامہ اقبال سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالواحد نے کہاکہ آمرانہ حکومتوں کے دور میں علامہ اقبال کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں تھی، ان کے بارے میں فلسفیانہ گفتگو پر پابندی تھی لیکن اب آزاد ماحول میں نوجوان نسل کو ان کے بارے میں جاننے کا موقع مل رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علامہ اقبال کے مسلم قومیت کے تصور کی بنیاد پر بنگلہ دیش بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ علامہ اقبالؒ کو عالمی سطح پر ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور ایران میں بین الاقوامی ادب کے ممتاز شاعر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہیں ایک جدید ’مسلم فلسفیانہ مفکر‘ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ان کی شاعری کی پہلی کتاب ’اسرار خودی‘ 1915 میں فارسی زبان میں شائع ہوئی۔ ان کی دیگر قابل ذکر تصانیف میں رموز بے خودی، پیامِ مشرق اور ضربِ عجم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں طویل مدت بعد پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ڈھاکا یونیورسٹی کا اقبال ہال 1957 میں جامعہ کے پانچویں ہاسٹل کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جسے علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا، تاہم علیحدگی کے بعد اس کا نام تبدیل کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقبال ہال انقلابی طلبہ کونسل بنگلہ دیش پاکستان بنگلہ دیش تعلقات علامہ اقبال مطالبہ ہاسٹل کا نام وی نیوز