الیکٹرک اسکوٹی بنانیوالے چینی صنعتکاروں کی شرجیل میمن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سندھ میں الیکٹرک اسکوٹی متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر گفتگو ہوئی، وفد نے سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
چینی صنعت کاروں کے وفد نے سندھ میں جدید اور ماحول دوست سفری سہولتوں کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کیں اور اپنی کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ سسٹمز پر بریفنگ دی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا خاتمہ پیپلز پارٹی نے کیا، دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی اور نہ بننے دیں گے۔
شرجیل میمن نے سندھ میں الیکٹرک وہیکلز کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے میں تعاون کی پیشکش کی اور حکومتِ سندھ کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ صوبے کی خواتین کو مزید با اختیار بنانے کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو 1 ہزار اسکوٹیز کی جلد فراہمی حکومتِ سندھ کا منصوبہ ہے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن
پڑھیں:
گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
کامران ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی شراکت داری نہ صرف معیشت بلکہ پاور سیکٹر کیلئے بھی سودمند ثابت ہوگی، لیتھیم بیٹریز پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔ بدر گروپ کے چیئرمین نے اس موقع پر بتایا کہ 10 گیگاواٹ سے زائد توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جدید انرجی اسٹوریج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں پائیدار توانائی کے فروغ کی جانب بڑا قدم ہے۔