فلائی جناح نے لاہور سے بحرین کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
سعید احمد: فلائی جناح نے اپنے بین الاقوامی روٹس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے لاہور سے بحرین کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
28 مارچ سے لاہور سے بحرین کے لیے پروازوں کا آغاز متوقع ہے۔فلائی جناح کی طرف سے لاہور سے بحرین کے لیے کرایہ 87,999 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے بحرین کی پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز آپریٹ کی جائیں گی جبکہ بحرین سے لاہور کی پروازیں جمعرات اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی۔
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اس کے علاوہ فلائی جناح لاہور سے مسقط کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ لاہور سے بحرین کے لیے پرواز کا کال سائن نائن پی 530 جبکہ بحرین سے لاہور کی پرواز کا کال سائن نائن پی 531 مختص کیا گیا ہے۔
لاہور سے بحرین کے لیے پرواز رات 11 بجکر 35 منٹ پر روانہ ہوگی۔ فلائی جناح کی جانب سے پروازوں کے آغاز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مسافروں کو بہترین سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
روزے کے باعث جسم میں ہونیوالی پانی کی کمی دور کرنے کے طریقے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور سے بحرین کے لیے فلائی جناح سے لاہور
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردی
100سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں
بھارتی پروازوں کے اخراجات میں یومیہ لاکھوں ڈالر اضافہ، نوٹم23مئی تک موثر
پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کیلئے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے ، بھارت میں لیز زیر استعمال طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے ۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا، بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو بھی لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہوگا۔