2025-07-26@19:30:27 GMT
تلاش کی گنتی: 217

«لاہور سے بحرین کے لیے»:

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر طویل عرصے کی روپوشی کے بعد لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وہ اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔   حماد اظہر والد کے انتقال کے بعد گھر پہنچ گئے. اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور سوگوارا کو صبر عطا کرے۔ آمین pic.twitter.com/evqNUmwBlr — ????????????????????????????????. (@bhattispeaks) July 23, 2025 واضح رہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں سے متعلق مختلف مقدمات میں نامزد تھے۔ ان مقدمات میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور...
    پنجاب حکومت نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں کو ’نو برڈ زونز‘ قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ حادثات کی روک تھام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ہوائی اڈوں کے اطراف ’رنگ فینسنگ‘ یعنی فضائی حفاظتی حصار قائم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں غیر قانونی ذبحہ خانے، ماحولیاتی ضابطوں سے ہٹ کر قائم پولٹری فارمز اور بیکریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
    پی ٹی آئی کی پختونخواہ اور مرکزی قیادت احتجاج کیلئے لاہور روانہ۔ روانگی سے قبل خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر گوہر اور  سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ ہم صرف بات چیت کے لیے جا رہے ہیں، گرفتاریوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے روانگی سے قبل کے پی کے ہاوس میں مشاورتی اجلاس بلایا، جس میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے شرکاء کو روانگی کے پلان سے متعلق بتایا، انہوں نے کہا پی ٹی آئی قیادت رات لاہور میں ہی گزارے گی، چئیرمین پی آئی  آئی بیر گوہر نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور اراکین...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ قافلہ کسی احتجاج کے لیے نہیں بلکہ غیر آئینی اقدامات کے خلاف پُرامن ردعمل اور جمہوریت کے حق میں یکجہتی کا مظاہرہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے معطل اپوزیشن ارکان کی نااہلی ریفرنس پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں قائم ان کا کہنا تھا کہ ہم امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔ ہمارا مقصد انتشار نہیں بلکہ جمہوری نمائندوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ گرفتاریاں ممکن نہیں،...
    لاہور میں مسلسل موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے، نشیبی علاقے سیلابی منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ کئی سڑکوں پر شگاف پڑ گئے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے حامی صارفین اور وزرا یہ دعویٰ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ لاہور میں کسی جگہ پانی نہیں کھڑا ہوا اور تمام سڑکوں سے نکاسی آب مکمل ہو چکا ہے جس کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔  ایسے میں صارفین مختلف علاقوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں جس میں کئی سڑکوں اور شگاف پڑے ہوئے ہیں اور کئی کئی فٹ پانی کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جس میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل ڈوبے ہوئے نظر آ رہے...
    لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، واسا کے مطابق شہر بھر میں اوسطاً 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ایک تاریخی مون سون اسپیل قرار دیا جا رہا ہے۔ واسا کے مطابق سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 182 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی والا تالاب میں 175، فرخ آباد میں 155، لکشمی چوک میں 143، قرطبہ چوک میں 151، اور گلشن راوی میں 128 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر مقامات میں جیل روڈ پر 124 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 84.5 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 153، اپر مال 135، مغل پورہ 134، تاجپورہ 140، چوک ناخدا 133، اقبال...
    سٹی42: شہر میں سٹریٹ لائٹس اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے لیے محکمہ خزانہ نے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے، مختلف زونز کیلئے جاری کردہ بجٹ کو آن لائن بھی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال زون کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے، راوی زون کے لیے 1 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور داتا گنج بخش ٹاؤن کو 65 کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔اس کے علاوہ سمن آباد زون کے لیے 20 کروڑ روپے (200 ملین) جاری کیے گئے جبکہ  نشتر زون کو 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ...
    لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، جس میں گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔ شہر بانو نقوی نے بتایا کہ 36 گھنٹے کے اندر چور لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز  شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار...
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی مقام پر غیرقانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ نے لاہور میں پالتو شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے5، 5لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے بعد کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا...
    لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے واقع کے بعد محکمہ جنگی حیات نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بغیر لائسنس کے شیر پالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 13 شیر برآمد کرلیے جبکہ 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ غیرقانونی طور پر گھروں میں شیر پالنے کے الزام میں گرفتار افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق صرف لاہور سے 4 شیر برآمد کرلیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ، ’شیر امیر لوگ رکھتے ہیں، امیروں کے لیے کونسا قانون ہے؟‘ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں...
    لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ کراچی میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل، ایم اے جناح روڈ کے اطراف کنٹینر رکھ کر سڑکیں بند کر دی گئیں۔لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج نیوز کے مطابق کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ میرپور ماتھیلو مال گاڑی حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میں 14 گھنٹوں تک کی تاخیر ہوئی ہے۔ گرین لائن 10 گھنٹے تاخیر سے کراچی کینٹ پہنچے گی، پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی آئے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق سرگودھا سے آنے والی ملت ایکسپریس 12 گھنٹے تاخیر سے رات 12 بجے کراچی پہنچے گی، لاہور سے آنے والی فرید ایکسپریس 13 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس 13...
    سوشل میڈیا پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شیر نے شہریوں پر حملہ کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا جس کے بعد اس نے پہلے راہ گیر خاتون اور پھر دو بچوں پر حملہ کیا۔ جنہیں طبی امداد کے لیے لاہور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ ! pic.twitter.com/LI6FYEGGsF — Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) July 3, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل دیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ صحافی خرم اقبال نے لکھا کہ قوانین کے مطابق...
    لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور حملہ کردیا جس میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور پھر راہ گیر خاتون و دو بچوں پر حملہ کیا۔ حملے کی زد میں آنے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے لیے ایشین گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے معروف ریسلر دین محمد پہلوان 100 برس سے زائد عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم لاہور کے نواحی علاقے باٹا پور کے رہائشی تھے۔بابا دین محمد نے 1954 کے منیلا ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی اور فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ وہ نہ صرف ایشین گیمز کے ہیرو تھے بلکہ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان کے لیے برونز میڈل جیتا اور کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیوسک قائم کر دیا ہے۔اس سہولت کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کیا۔سی ٹی او کے مطابق، اب بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے قبل چند منٹوں میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کیوسک پر شہریوں کو ڈرائیونگ سے متعلق تمام خدمات باآسانی فراہم کی جائیں گی، جن میں لائسنس کا اجرا، تجدید، ڈوپلیکیٹ لائسنس اور لرنر لائسنس کی سہولت شامل ہے۔یہ مرکز چوبیس گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا...
    سٹی 42: لاہورریلوےسٹیشن پر شہریوں کی سہولت کے لیے اسکیلیٹرز نصب کردیے گئے ریلوے سٹیشن پر چار مختلف مقامات پر اسکیلیٹرز لگائے گئےہیں،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسکیلیٹرز کا افتتاح کیاحنیف عباسی نے کہا لاہور،چکوال اور ٹیکسلا میں ریلوےسٹیشن پر تبدیلی کر رہے ہیں،350ارب روپے سے زائدکام جا ری ہے، 40سٹیشن پر فری وائی فائے کی سہولت دینے جا رہے ہیں،صفائی ستھرائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کیساتھ ہمارا معاہدہ ہو گیا،افسران کے بیرون ملک دورے ختم کر دیئے گئے ہیں،جوافسران باہرہیں ان کو واپس آنا ہو گا، ٹرینوں کی تاخیر کیوجہ مین لائن کراچی سےروہڑی ہے،جب وہ لائن بنےگی توچیزیں بہترہونگی تب ریکوڈیک کامیاب ہوگا،ریلوے سٹیشن کو 60 دن میں بہتر کرینگے، خوراک کے حوالے سے شکایت کا...
    صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کیا۔ مشیر کھیل کے ہمراہ کرکٹرز زمان خان، محمد نعیم اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانا اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کھیل کے میدان میں؟ مشیر کھیل نے طلبا و طالبات سے ملاقات اور سیلفیاں بنائیں، اس موقع پر طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں جاری ہیں، ٹرائلز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 2200 سے زیادہ نوجوان شریک ہیں۔ ٹرائلز بین الاقوامی معیار کے کوچز اور...
    احسن عباسی: مون سون بارشوں کے باعث کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پر پرندوں کی آمدنے طیاروں کے لیے نئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔   نوٹم کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمحفوظ فلائٹ آپریشن کے حوالے سے انتظامیہ نے بڑافیصلہ کرلیاجس کے تحت یکم جولائی سے لاہورایئرپورٹ کے رن وے یکم جولائی سے 15 ستمبر 2025 تک دستیاب نہیں ہوں گے ۔  پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کا آگاہ کردیاہے،نوٹم کے مطابق لاہور ایئرپورٹ روزانہ صبح پانچ سے اٹھ بجے تک ہوگا،ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی صوابدید پر رن وے فوری طور پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ کیا اور مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ ’’روٹ 47‘‘کا بھی معائنہ کیا۔ سی بی ڈی’’ روٹ 47‘‘ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کرکے باقاعدہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ’’روٹ 47‘‘ ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والا’’روٹ 47‘‘ کو 1947ء کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے۔ سی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے والٹن روڈ پر بننے والے نئے اوور ہیڈ برج اور حال ہی میں مکمل ہونے والے جدید انفرا اسٹرکچر مشتمل منصوبے ’روٹ 47‘ کا معائنہ کیا۔ ’روٹ 47‘ کو باقاعدہ طور پر عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، 4.5 کلومیٹر طویل، 2 طرفہ اور 3 رویہ یہ سڑک جدید اسمارٹ سٹی اصولوں کے تحت تعمیر کی گئی ہے، جو لاہور کی پہلی مکمل اسمارٹ اور انفراسٹرکچر سے مزین شاہراہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں ایئر پنجاب لانے کا فیصلہ، اب تک کتنی تیاری ہوچکی؟ یہ سڑک کلمہ چوک کو والٹن...
    لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس خاتون نے شوہر اور اپنی بھتیجی کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت 16 سالہ شازیہ اور 50 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا۔ زینب کو شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر قتل کیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہچ گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی کوشش ناکام...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 جون 2025ء ) لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عدنان لودھی اور انکی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکثر ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تعلیم کا شعبہ زبوں حالی کا ہمیشہ سے شکار رہا ہے ۔ غربت اور مہنگائی نے جہاں تعلیم کے دروازے غریب اور متوسط طبقے کے لیے بند کیے ہیں وہیں آجکا نوجوان مایوسی کا شکار نظر آتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے معاشرے میں امید کے پیغام کو عام کیا جائے تا کہ مایوسی کے عنصرکا خاتمہ ہو...
    پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کے لیے ہاؤسنگ قرضوں کے بجٹ میں 85 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بجٹ میں نواز شریف کے نام سے کتنے منصوبے رکھے گئے ہیں؟ سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق اس مد میں آئندہ مالی سال کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مالی سال 25-2024 کے نظرثانی شدہ تخمینے میں یہ رقم 15 کروڑ روپے تھی۔ البتہ گزشتہ سال کے آغاز میں بھی ابتدائی بجٹ میں 1 ارب روپے رکھے گئے تھے، جو بعد میں کم کردیے گئے۔ یہ قرضے سرکاری ملازمین، بالخصوص ہائیکورٹ کے ججوں کو رہائشی مکانات کی تعمیر یا خریداری کے لیے فراہم کیے جاتے...
    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی براہِ راست پرواز کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر، پی آئی اے کے سی ای او، لاہور ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران روایتی کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی، جبکہ فرانسیسی سفیر نے خطاب میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اس نئی فضائی رابطے کو دو طرفہ تعلقات میں گہرائی کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے...
    لاہور: سفاری زو لاہور میں شتر مرغ کی افزائش نسل کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ سفاری زو میں انکیوبیٹر کے ذریعے شتر مرغ کے انڈوں سے کامیاب ہیچنگ کا پہلا تجربہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفاری  زو انتظامیہ کے مطابق اس کامیاب عمل کے نتیجے میں شتر مرغ کے دس صحتمند چوزے دنیا میں آئے ہیں جو اس نایاب پرندے کی مقامی سطح پر افزائش نسل کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شتر مرغ کے انڈوں سے چوزے نکالنے کے عمل میں نمی کا بہت کم تناسب درکار ہوتا ہے، جس کے لیے خصوصی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ انکیوبیٹر میں نمی...
    لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس اسٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ انڈسٹریل یونٹس میں نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی کارکردگی پر باقاعدہ سروے کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی ہو سکے۔ سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کے رکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے ایم او یو کے بعد ریلویز کے پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا،متعدد ٹرینوں اور ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے سمیت لاہور سے روس کے لیے 22 جون سے ٹرین سروس بھی شروع کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی پٹڑی ترقی کی طرف موڑ دی گئی ہے، شہباز شریف ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے نے 31 مئی تک اپنی 77 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جس میں مزید اضافے کے لیے گڈز ٹریننیں چلائیں گے۔ ریلوے سٹیشنز اور کالونیوں کو ستھرا پنجاب مہم کے تحت صاف کیا جا رہا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )شیشے اور سٹیل کے برتنوں کو اپنانے کے بعد، پاکستان میں مٹی کے برتنوں کے استعمال میں زبردست کمی آئی ہے، جس سے مٹی کے برتنوں کی صنعت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس نے صدیوں سے پورے خطے میں لاکھوں لوگوں کی روزی کا سہاراچھین لیا ہے محمد یاسین جو کاہنہ میں برتن بنانے والی فیکٹری میں ملازم ہیں ان چند کمہاروں میں شامل ہیں جو اب بھی اپنے خاندان کی کفالت کے لیے ہنر کی مشق کر رہے ہیں.(جاری ہے) یاسین نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ہمارے خاندان میں مٹی کے برتن کئی نسلوں سے موجود ہیں لیکن اب یہ منافع بخش پیشہ نہیں رہا ہے میں شاید...
    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی...
    پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لاہور اور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ ڈسکاؤنٹ 9 جون تک بکنگ کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے اور مسافر اس سے فائدہ اٹھاکر 18 جون سے لے کر 2 جولائی تک سفر کرسکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد آنے والے سیزن میں یورپ کے روٹ پر قومی ایئرلائن کے ذریعے سفر کو پرکشش بنانا ہے۔ Post Views: 4
    پاکستان سپر لیگ 10 (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں لاہور قلندر کی شاندار کامیابی کے پیچھے جہاں کھلاڑیوں کی محنت کارفرما تھی، وہیں کچھ ایسی کہانیاں بھی موجود تھیں جو جذبے، دعا اور وابستگی کی ایک منفرد مثال بن گئیں۔ انہی میں سے ایک کہانی سکندر رضا کی ہے، جنہیں ان کے والد نے ناٹنگھم سے لاہور آ کر ٹیم کے لیے فتح کی بنیاد رکھنے پر قائل کیا۔ سکندر رضا کے والد تصدق حسین رضا نے بتایا کہ ان کی پوری فیملی لاہور قلندر سے دلی وابستگی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کے روز ہمارے گھر میں ہر کوئی دعا میں مصروف تھا، کوئی جائے نماز پر بیٹھا تھا، کوئی تسبیح کے دانے گن رہا...
    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ فائنل میں محمد عامر کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی، وسیم جونیئر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ معین خان نے کہا کہ لاہور نے ایک بڑا ہدف حاصل کیا جو  بڑی کامیابی ہے۔ سکندر رضا اور کوشال پریرا کی اننگز نے میچ کا پانسا پلٹا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ میچ کسی بھی وقت بدل سکتا ہے۔...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور کے مذاقفی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے پر ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ان کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل، اسلام آباد کے اہم کھلاڑی اچانک لیگ چھوڑ گئے، وجہ کیا بنی؟ صدر مملکت پی ایس ایل کے فائنل میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس سے قبل 2 مرتبہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ چیمپیئن رہ چکی ہے۔ واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں کھیلے گئے ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندرز نے...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام سروس اسٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پانی کے تحفظ سے متعلق اہم احکامات جاری کر دیے۔ عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانی کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ قصور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تاحال غیر فعال ہے اور نجی کمپنی ایک سال گزرنے کے باوجود اسے بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس موقع پر محکمہ ماحولیات کے...
      اسلام آباد / لاہور — عیدالاضحیٰ 2025 کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے لیے مقامات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اسلام آباد میں پانچ مویشی منڈیاں قائم ہوں گی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس میں مویشی منڈیوں کے مقامات کو حتمی شکل دی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن (DMA) کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ مقامات پر کیٹل منڈیاں لگائی جائیں گی تاکہ رہائشی علاقوں میں رکاوٹیں کم کی جا سکیں اور عوام کو بہتر سہولیات...
    وزیراعظم کی ہدایت پر  مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر یلوے حنیف عباسی نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون، دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی۔  دوسری عید اسپیشل ٹرین ،3 جون، صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور جائے گی۔ تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، شام 5 بجے چلائی جائے گی۔  کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین، 3 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور، 4 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ 
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں، بلٹ ٹرین کی جگہ ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جاسکتی ہے تاہم اس کے لیے بھی اربوں روپے درکار ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت پاکستان ریلویز کی مدد سے بلٹ اور ہائی اسپیڈ ٹرین چلانا چاہتی ہے جبکہ ٹرین کی رفتار بڑھانے اور آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹہ وقت کم کرنے کے لیے بھی ریلوے ٹریک اسٹیشن سگنلز ریل گاڑی کی کوچوں سمیت دیگر آلات تبدیل کرنا پڑیں گے۔ ریلوے انتظامیہ نے اس حوالے سے مختلف تجاویز تیار کرلی ہیں۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی اسپیڈ ٹرین کے لیے...
    لاہور تا پنڈی بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں، بلٹ ٹرین کی جگہ ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جاسکتی ہے تاہم اس کے لیے بھی اربوں روپے درکار ہوں گے۔ پنجاب حکومت پاکستان ریلویز کی مدد سے بلٹ اور ہائی اسپیڈ ٹرین چلانا چاہتی ہے جبکہ ٹرین کی رفتار بڑھانے اور آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹہ وقت کم کرنے کے لیے بھی ریلوے ٹریک اسٹیشن سگنلز ریل گاڑی کی کوچوں سمیت دیگر آلات تبدیل کرنا پڑیں گے۔ریلوے انتظامیہ نے اس حوالے سے مختلف تجاویز تیار کرلی ہیں۔ وزیر...
    پاکستانی نجی ایئرلائن ‘ایئرسیال’ اپنے پہلے بین الاقوامی آپریشنز دبئی کے لیے شروع کرنے جارہی ہے۔ ایئرسیال لاہور اور اسلام آباد سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔ اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن ہفتہ وار 9 پروازوں کا ارادہ رکھتی ہے جن میں لاہور سے 2 اور اسلام آباد سے 7 پروازیں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازیں آغاز کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور ٹکٹ بکنگ جلد کھول دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر سیال کو چین و برطانیہ سمیت 7ممالک میں فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی اس قدم سے مسافروں کو بین الاقوامی سفر کے لیے ایک آسان اور سستا متبادل دستیاب ہوگا۔ پاکستان کی تیسری...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ حضور اکرم ﷺکی زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی سیرت پر عمل کر کے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں تحقیق اور تعلیم...
    اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دلچسپ مرحلے میں لاہور قلندرز کو بڑا بوسٹ مل گیا ہے۔ لاہور قلندرز کے تین اہم غیر ملکی کھلاڑی سری لنکا کے کوشال پریرا اور بھانوکا راجاپکسا اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن  اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا، جس میں واضح پیغام دیا گیا کہ یہ کھلاڑی اب مکمل طور پر ایکشن کے لیے تیار ہیں۔ "اوورسیز قلندرز" مکمل طور پر لاک اِن ہو چکے ہیں اور پی ایس ایل 2025 کے میدان کو روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ لاہور قلندرز کے شائقین کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی لاہور کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان پر لاہور کے مقدمات میں پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کے لیے اجازت دینے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک،...
    لاہور:پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پر منائے جانے والے یومِ تشکر کے لیے لاہور پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق یومِ تشکر کی تقریبات، ریلیوں اور جمعہ کے اجتماعات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، شہر بھر کی مساجد میں قرآن خوانی، دعائیہ تقاریب اور ریلیوں کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ سی سی پی او نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور ہر وقت الرٹ رہیں۔ ڈولفن...
    پاکستانی نژاد زمبابوے کھلاڑی سکندر رضا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ میں شرکت کے حوالے سے وضاحت دے دی ہے۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں سکندر رضا کا کہنا تھا کہ دونوں ایونٹس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق مجھے کئی جگہ ٹیگ کیا گیا ہے۔ میرے لیے قومی ذمہ داری پہلی ترجیح ہے اور اگر اس کے لیے میرا انتخاب ہوتا ہے تو یہ میں پوری کروں گا۔ یہ بھی پڑھیے: زمبابوے میں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کون ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ میرے اس ایونٹ کے لیے چھٹیاں نہ کرنے کی خبریں درست نہیں۔...
    کراچی کے بعد لاہور بھی ڈمپر کی دہشت کا نشانہ بن گیا، اولڈ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں بے قابو ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار کر 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی کردیے۔ ریسکیو حکام کے مطابق باغبان پورہ کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر دو رکشوں اور ایک موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ متعدد افراد بھاری گاڑی کے نیچے دب گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکال...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہنگامی حالات میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لیے 450 ڈاکٹروں کو عارضی تقرر کے لیٹرز جاری کر دیے، جن میں مرد و خواتین میڈیکل افسران کے علاوہ 25 کنسلٹنٹ/سینئر رجسٹرارز بھی شامل ہیں.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ اسکیم کے مطابق سینئر رجسٹرارز/کنسلٹنٹس کو 10 ہزار روپے جبکہ میڈیکل افسر/خواتین میڈیکل افسر کو ڈیوٹی کے مقرر کردہ اوقات کار آٹھ گھنٹے پورے کرنے پر 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاہور نے پنجاب کے سرکاری و تدریسی ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی...
    پاکستان آرمی کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر زندہ دلان لاہور نے لاہور شہر میں فتح ریلی نکالی ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے ریلی کی قیادت کی۔ فتح ریلی مال روڈ سے شروع ہوئی  اور استنبول چوک سے ہوتے ہوئے پنجاب اسمبلی تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی میں کس ملک نے کیا کردار ادا کیا؟ ریلی میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان، سول سوسائٹی اور زندہ دلان لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکا پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے۔ ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پرجوش نعرے لگائے گئے، ریلی میں سٹی صدر چوہدری معاذ اشتیاق،...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا تاہم کچھ ہی گھنٹے بعد...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹم کے مطابق فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں 7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ نوٹم کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی دن 12 بجے تک بند رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ...
    بھارتی حملہ: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کراچی: بھارتی کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو پراوزں کے لیے بحال کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر بحال ہیں۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا...
    سعید احمد:وزیر ریلوے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر کا سیلونز کو عام مسافروں کے لیے دستیاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے تمام لگژری سیلونز مسافروں کی بکنگ کے کرایوں کا اعلان کر دیا،وزیراعظم سیلون میں کراچی تا لاہور یکطرفہ کرایہ 6 لاکھ روپے ، اسلام آباد سے لاہور ڈیڑھ لاکھ ہوگا۔ دیگر سلونز میں کراچی تا لاہور چار لاکھ جبکہ اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ روپے کرایہ ہوگا۔  اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ کسٹمز سے متعلق معاملات پر بات چیت کے لیے لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن کرامت علی اعوان کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد اور ایف بی آر کے کسٹمز حکام کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔(جاری ہے) فوکل پرسنز کی یہ نامزدگیاں تاجر برادری اور کسٹمز حکام کے درمیان براہِ راست اور منظم رابطے کو فروغ دینے، کسٹمز کلیئرنس اور ریفنڈز میں تاخیر کو کم کرنے، کسٹمز سے متعلق طریقہ کار پر تاجر برادری کی بروقت رائے شامل کرنے، کسٹمز قوانین کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں آؤٹ سورس کیے جانے والے سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ کی فراہمی روک دی گئی، فیز 2 میں آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں کو اس سال نان سیلری بجٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کو ساڑھے 3 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں جن میں سے لاہور کے سرکاری سکولوں کے لیے 12 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں تاہم یہ فنڈز دوسرے مرحلے میں آؤٹ سورس ہونے والے 4,789 اسکولوں کو نہیں دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 5,686 سکول پہلے مرحلے (فیز 1) میں آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں۔ سکولوں کے سربراہان کا کہنا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 8مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔(جاری ہے) عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ اور دلائل کے لیے طلب رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد سینیئر صوبائی وزیر اور چیف سیکریٹری پنجاب کو لاہور ڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز کا مرحلہ وار جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پراجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا، انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا لاہور کو 3 دن کے اندر صاف ستھرا کرنے کا حکم اس ضمن میں مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ہے، خود کو عوام کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو لاہور کی ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور شہر میں اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں میونسپل کارپوریشن لاہور کے تحت 3,705 جبکہ واسا کے تحت 230 گلیاں شامل ہیں۔ واسا کے ورکس کے لئے علیحدہ سے 1,573 گلیوں کی مرمت کی حتمی ڈیڈ لائن 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا...
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور  میں محنت کشوں کیلیے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش اللہ کا دوست ہے، ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے لیبر ڈے کے موقع پر محنت کشوں کیلیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکج کا اعلان کیا۔جس میں سے راشن کارڈ کے ذریعے12 لاکھ سے زائد ورکرز اور کان کن 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ورکرز کیلیے...
    پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مخصوص روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ پورٹ اتھارٹی کے اہلکار نے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ فضائی حدود مخصوص اوقات کے لیے بند کی گئی ہیں، اس روٹ پر چلنے والی پروازیں متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنا فضائی سفر طے کر سکیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ائیر سپیس میں یہ گنجائش موجود ہوتی ہے کہ مختلف روٹس کا استعمال کرتے ہوئے پروازیں آپریٹ کی جائیں۔ لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ صبح 4 سے صبح 8 بجے تک بند رہے گا۔ اِن روٹس سے گزرنے والی پروازوں پر سفر کرنے والی بیشتر پروازیں انٹر نیشنل روٹس پر پرواز کرتی ہیں۔...
    لاہور کے فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکلوں کے لیے بنائی گئی 10 کلومیٹر گرین بائیک لائن کی کامیابی پر سوالات اٹھنے لگے۔ کروڑوں روپے سے بنائی گئی اس گرین بائیک لائن کو کتنے فیصد لوگ استعمال کر رہے ہیں، جانیے اس رپورٹ میں؛ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں روڈ سڑک فیروز پورہ گرین بائیک لائن لاہور منصوبہ مواصلات
    کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے ایک مخصوص حصے کی فضائی حدود آج رات 3 بجے سے صبح 11 بجے تک 8 گھنٹے کے لیے جزوی طور پر دستیاب نہیں رہے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بندش سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی جا رہی ہے، جس کے حوالے سے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراونڈ  کرنے پر مجبور ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر...
    پنجاب حکومت نے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بلٹ ٹرین کے ذریعے مسافر لاہور سے راولپنڈی کا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کریں گے، بلٹ ٹرین کے مختلف روٹس اور اسٹاپ بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین کے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی فیزیبلیٹی جلد مکمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام...
    کرائم اینڈسیفٹی انڈیکس  2025 نے اپنی جاری کردہ رپورٹ  میں لاہور کو گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ قرار دیا ہے۔ مستند عالمی ایجنسی نمبیو کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے کرائم انڈیکس میں واضح کمی رپورٹ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی کرائم انڈیکس میں لاہور کا 37 واں، محفوظ شہروں میں 63 واں نمبر ہے۔ عالمی ایجنسی رپورٹ نے کہا کہ کرائم فائٹنگ کی بہترحکمت عملی کی بدولت لاہور محفوظ شہروں میں سرفہرست ہے۔ عالمی ایجنسی اپنی رپورٹ میں کہا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار کرائم میں واضح کمی آئی ہے، لاہور نیو یارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے ذیادہ محفوظ ہے۔  اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں لاہور میں جرائم کی شرح میں واضح کمی...
    ججز تبادلہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دستاویزات سے واضح ہوگیا کہ ججز کا تبادلہ آئین کے ساتھ فراڈ اور کالعدم قرار دینے کے قابل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے لیے ججوں کے نام سیکریٹری قانون کی سمری میں سامنے آئے جبکہ اس وقت کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے اندرون سندھ سے کوئی جج موجود نہیں۔ Lahore High Court Bar by Asadullah on Scribd آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    لاہور: پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن کی منظوری  دے دی گئی جب کہ بلٹ ٹرین کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔ پنجاب حکومت ملک کی پہلی صوبائی ایئرلائن ’’ایئر پنجاب‘‘ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار ہے۔  اس سلسلے میں وزیراعلیٰ  مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں پہلی صوبائی ایئرلائن کا پراجیکٹ پیش کردیا گیا، جس یمں انہوں نے ایئرپنجاب پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔ ”ایئرپنجاب“ کے لیے فوری طور پر 4 ا یئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔ انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔
    اسلام آباد: پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے.  کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی. کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا.  مزید پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا...
    لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کو نجی کمپنی نے پیسے ادا کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ملازمت پر بحالی کیخلاف اپیلوں سے پریشان شہری کی خودسوزی کی کوشش نجی کمپنی نے عدالت میں 75 لاکھ روپے کا چیک پیش کر دیا جو مرحوم آصف جاوید کی 2 بیگمات میں مساوی تقیسم ہوگا۔ اس حوالے سے عدالت نے 37 لاکھ 50 ہزار کے 2 چیک آصف جاوید کی دونوں بیویوں کو دینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس خالد اسحاق نے درخواست نمٹا دی۔ آصف جاوید کو  کو نجی کمپنی نے سنہ 2016 کو برطرف کیا تھا تاہم سنہ 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔...
    اسلام آباد+ لاہور+ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی + سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم اسٹرکچرل ریفارم ہے جو نظام کی بہتری کے لیے کی گئی،علم غیب کسی کے پاس نہیں ہے، ضرورت کے تحت کل کو اگر کوئی چیز کرنا پڑی تو تمام اتحادی جماعتیں و پارلیمنٹ بیٹھ کر سوچیں گی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بار کونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ندرہ سال پہلے محمد احمد نعیم صاحب سے گذارش کی تھی کہ سیکھنے کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں۔  اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو ہاسٹل میں اس کی تین رومیٹس کی موجودگی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور اور باکو کے درمیان پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی 2 سالہ وقفے کے بعد بحالی کا پُرجوش خیرمقدم کرتا ہوں، یہ سیاحت اور ہمارے برادرانہ ممالک کے مابین علاقائی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ خاتون کیپٹن محترمہ شاہدہ اسماعیل کی زیرِ قیادت افتتاحی پرواز اس بات کا فخر سے یاد دہانی کراتی ہے کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے، بشمول ہوابازی، میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ I warmly welcome the resumption of PIA’s direct flights between Lahore and Baku after a hiatus of two years — a significant milestone...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں کے آغاز کو سفارتی فتح قرار دیا اور کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا۔ انہوں نےکہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا، لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی طرز پر دیگر دوست ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں کے آغاز کو سفارتی فتح قرار دیا اور کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا۔ انہوں نےکہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا، لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی طرز پر دیگر دوست ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی...
    سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا  پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 16 اپریل سے 20 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب کے میدانی علاقوں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ...
      لاہور ہائی کورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے ، بانی پی ٹی آئی عدالت عالیہ لاہور نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 9مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہائوس حملہ سمیت 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے موقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023ء والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہائوس حملہ سمیت نو مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میرے دلائل...
    نو مئی کو نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے مقدمات میں نامزد کیا گیا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز لاہورر(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2...
    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو ہر اتوار اور بدھ کو باکو روانہ ہوں گی۔ اس سلسلے میں کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریول ایجنٹس کو باکو پروازوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ پی آئی اے حکام کے مطابق باکو کے لیے نئی پروازیں دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی، جب...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل مکمل کر چکے ہیں، اب سرکاری وکلا دلائل دیں گے۔ 9 مئی کے 8 مقدمات: بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوعبانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے...
     لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ذہنی معذور متاثرین کا بیان قلمبند کیے بغیر مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 21سالہ زیادتی کا شکار گونگی، بہری اور ذہنی معذور لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کے مطابق گونگی بہری اور ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ 23اپریل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے امریکہ کی جانب سے پاکستان پر عائد ٹیرف پابندیاں 90 دن کے لیے معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس قدم کو بروقت اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیرف ریلیف پاکستانی برآمدکنندگان، خصوصاً ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر کو فوری ریلیف فراہم کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی اور منصفانہ تجارتی مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے حکومت پر...
    باسم سلطان: لاہور میں بسنت کے تہوار کو  متوقع طور پر اگلے سال فروری میں دوبارہ منانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محفوظ بسنت منانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے افراد بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں کمیٹی نے آئندہ سال بسنت کو لاہور کے اندرون شہر میں منانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا...
    لاہور: پاکستان میں معاشی تنگ دستی اور بے روزگاری کے شکار خواتین کے لیے نوکری کی پیشکش امید کی ایک کرن بن کر آتی ہے، ایک ایسی خاتون کے لیے، جو گھر تک محدود ہو، کم تعلیم یافتہ ہو اور جس کے پاس کوئی پیشہ ورانہ تجربہ نہ ہو، اچانک کمائی کا موقع اور اپنے گھر والوں کی مدد کرنے کا خواب ایک معجزہ محسوس ہوتا ہے۔ مگر ایک بگڑے ہوئے معاشرے میں یہی امید شکاریوں کے لیے معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھانسنے کا ذریعہ بن چکی ہے۔ ایسا ہی واقعہ 35 سالہ مقدس رحیم کے ساتھ پیش آیا، جو باغبان پورہ لاہور کی رہائشی اور ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں۔ طلاق کے بعد وہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں جبکہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس چلانے کی منظوری دے دی۔ پیر کے روز وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف شہروں کے لیے ایک ہزار 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔ پراجیکٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں جبکہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس چلانے  کی منظوری دے دی ہے۔ پیر کے روز وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف شہروں کے لیے ایک ہزار 500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔ ’پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی‘ پراجیکٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل...
    لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کر لئے  گئے۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فول پروف سکیورٹی میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کئے گئے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لئے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست میں کہا کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کے باعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔درخواست میں...
    لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 8 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ ان کے علاوہ بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس معاملے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے، جس کی روشنی میں بندش کے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ درخواست گزاروں میں حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر شہری شامل ہیں، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایکس...
    لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کا اسلحہ لے کر گھومنے پر مکمل پابندی8 فروری کو عام انتخابات میں سیکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشتگردی کے علاوہ امیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے بھی امکانات ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب ہائی کورٹ آفس نے درخواستیں 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔لاہور ہائی کورٹ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔