کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پرفلائٹس آپریشن کے حوالے سے بڑافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
احسن عباسی: مون سون بارشوں کے باعث کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پر پرندوں کی آمدنے طیاروں کے لیے نئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
نوٹم کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمحفوظ فلائٹ آپریشن کے حوالے سے انتظامیہ نے بڑافیصلہ کرلیاجس کے تحت یکم جولائی سے لاہورایئرپورٹ کے رن وے یکم جولائی سے 15 ستمبر 2025 تک دستیاب نہیں ہوں گے ۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کا آگاہ کردیاہے،نوٹم کے مطابق لاہور ایئرپورٹ روزانہ صبح پانچ سے اٹھ بجے تک ہوگا،ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی صوابدید پر رن وے فوری طور پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
کراچی ایئرپورٹ پر بھی مختلف اوقات میں پرندوں کے پیش نظر پائلٹس کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور میں گیس کے نئے کنکشن ملنا شروع ہو گئے، درخواستوں کی وصولی کا آغاز
لاہور:صوبائی دارالحکومت میں گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے اور شہری اب اپنی درخواستیں آن لائن یا دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نارمل کنکشن کی فیس 23 ہزار 500 روپے جب کہ ارجنٹ کنکشن کے لیے 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گیس کنکشنز پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے، تاہم ترجیح ارجنٹ فیس والے درخواست گزاروں کو دی جائے گی۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق نئے آر ایل این جی کنکشنز کے لیے سروے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، تاہم پرانی درخواستوں کو ختم نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ زیرِ التوا پرانی درخواستوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔
گیس کنکشن صرف ان علاقوں میں فراہم کیا جائے گا جہاں پہلے سے پائپ لائن موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق درخواستوں کی وصولی کے پہلے ہی روز ہزاروں شہریوں نے آن لائن درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔