data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے غزہ ملین مارچ میں لاکھوں عوام نے حکمرانوں پر واضح کردیا ہے کہ اگر انہوں نے قومی موقف سے انحراف کیا تو وہ اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور قوم انہیں ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کرے گی۔ پاکستان صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتا ہے،اسرائیل فلسطینی سرزمین پر ناجائز طور پر قابض ہے۔ حکمرانوں نے ٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملائی تو عوام انہیں برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے مشن گلوبل صمود فلوٹیلا میں شریک پاکستانی نوجوان سید محمد عزیز الدین کی منصورہ آمد پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے امیر حلقہ لاہور ضیاالدین انصاری نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں عزیز الدین کی وطن واپسی پر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور جماعت اسلامی لاہور کے امیر نے انہیں خوش آمدید کہا۔ سید محمد عزیز الدین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلوٹیلا میں 44 کشتیوں پر مشتمل قافلہ تھا، جن میں سے 43 کشتیوں کو اسرائیلی فورسز نے روک کر اپنے قبضے میں لے لیا، تاہم ان کی کشتی، جس میں برطانیہ، ترکیہ اور ملائیشیا کے 22 رضاکار سوار تھے، تیونس پہنچنے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کشتی میں بچوں کے لیے خشک دودھ، ادویات اور پینے کا صاف پانی موجود تھا۔ اسرائیلی فورسز نے کئی دن تک ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی اور واٹر کینن سے حملہ بھی کیا، تاہم وہ اپنی تیز رفتار موٹر بوٹ کے ذریعے گرفتاری سے بچ نکلے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا اسپین سے روانہ ہوا تو اس میں دنیا کے مختلف ممالک کے 500 سے زاید کارکن، سیاست دان اور انسانی حقوق کے علمبردار شریک تھے، جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عزیز الدین

پڑھیں:

کراچی، عالمی ڈیجیٹل دنیا تک رسائی میں بڑا قدم، جدید سیب میرین کیبل ہاکس بے پہنچ گئی

کراچی:

پاکستان کی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔

جدید ترین عالمی سب میرین کیبل سی می وی 6 (SE-ME-WE 6) کراچی کے ساحل ہاکس بے پر کامیابی سے پہنچا دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی پاکستان کا دنیا سے ہائی اسپیڈ ڈیٹا رابطہ مزید مستحکم ہونے جا رہا ہے۔

ہاکس بے پر سب میرین کیبل کی لینڈنگ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی زرار احمد خان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں تکنیکی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

وزارتِ آئی ٹی کے ترجمان کے مطابق یہ کیبل 21 ہزار 700 کلومیٹر پر محیط ہے جو سنگاپور سے اپنا سفر شروع کرتی ہے اور فرانس تک جاتی ہے، جب کہ اس عالمی نیٹ ورک میں کراچی ایک اہم اسٹریٹجک پوائنٹ کے طور پر شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی می وی 6 کی آمد سے پاکستان نہ صرف دنیا کے متعدد ممالک کے ساتھ تیز رفتار اور زیادہ محفوظ ڈیٹا کنیکٹیویٹی حاصل کرے گا بلکہ انٹرنیٹ کے معیار، رفتار اور بین الاقوامی ڈیٹا روٹس کی استعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، عالمی ڈیجیٹل دنیا تک رسائی میں بڑا قدم، جدید سیب میرین کیبل ہاکس بے پہنچ گئی
  • اجتماع عام کے دوران نکاح کی پر وقار تقریب کا انعقاد
  • برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا
  • خلا میں 9 ماہ تک زندہ رہنے والا موس واپس زمین پر پہنچ گیا
  • آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی‘ جسٹس امین الدین خان
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری توفیق الدین صدیقی استقبالیہ کیمپ میں لوگوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں
  • میرپورخاص میںآئی جی سندھ کی بڑے کھانے میں شرکت
  • جاپان کو دوبارہ عسکری راہ پر واپس نہیں جانے دیا جائے گا، چین کی وارننگ
  • وفاقی آئینی عدالت کا قیام: چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا باضابطہ پیغام جاری
  • ٹنڈو محمد خان پریس کلب کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد