خاتون جج دھمکی کیس ، بانی پی ٹی آئی عمران خان بری ، عدالت نے فیصلہ سنادیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اوصاف نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمہ سے بری کردیا۔سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف سول جج زیبا چوہدری کو مبینہ دھمکیاں دینے پر کیس درج تھا،عدالت نے مقدمہ کے جیل ٹرائل کیلئے ہائی کورٹ کو لیٹر لکھ رکھا تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔