پاکستان ٹی20 کرکٹ کس طرز پر کھیلے گا؟ نئے کپتان کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی:
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سنبھالنے والے سلمان علی آغا نے نئے طرز پر کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور خراب نتائج کے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینیئرز کو باہر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔
سلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنے ہیں، انہوں نے محمد رضوان کی جگہ کپتانی سنبھالی، جبکہ اس سے پہلے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی قیادت سنبھال چکے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے اسکواڈ کا اعلان؛ ٹی20، ون ڈے سے 4بڑے کھلاڑی ڈراپ
لاہور میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کپتان سلمان علی آغا نے ’’بے خوف اور ہائی رسک‘‘ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اپروچ میں ناکامیاں بھی ہوں گی لیکن اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔
علی آغا نے کہا کہ ہم نے ٹیم میں ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں وہی جدید کرکٹ کھیل رہے ہیں جسے ہم قومی ٹیم میں اپنانا چاہتے ہیں، ہمیں اپنے ارادے اور سوچ پر کام کرنا ہوگا، جدید کرکٹ میں یہ چیزیں بہت اہم ہیں، یہ نوجوان ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بے خوف اور ہائی رسک کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، اس اپروچ میں ناکامیاں بھی ہوں گی لیکن ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا ہے، وہ خود بھی جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلنے کی شہرت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ رضوان کی کپتانی "فراری سے رکشے" پر آگئی ہے
ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ شاداب کی واپسی ٹیم کی نئی سوچ کے ساتھ ہم آہنگ ہے، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو فارم بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کرکٹ کھیلنی ہوگی، اگر آپ سال بھر میں 70 فیصد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلیں گے تو ٹیسٹ اور ون ڈے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے، کھلاڑیوں کو خود اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔
کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو مستقل طور پر ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ نہیں کیا گیا لیکن مستقبل میں واپسی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی۔
ہیڈ کوچ نے پاکستان کرکٹ میں گزشتہ 2 سال کے دوران مسلسل بدلتے کوچز اور سلیکٹرز کو بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک نظام میں تسلسل نہیں آئے گا نتائج بہتر نہیں ہو سکتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کو محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرنا ہوگا نے کہا کہ کرکٹ میں علی ا غا
پڑھیں:
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر کیا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل ہیں۔عثمان طارق ڈیبیو کررہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے عثمان طارق کو ڈیبیو کیپ دی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے عثمان طارق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم