ٹریوس ہیڈ کا شاندار کیچ پکڑنے کے باوجود امپائر نے شبمن گل کو وارننگ کیوں دی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب بھارتی بلے باز شبھمن گل کو ایمپائر کی جانب سے وارننگ دی گئی، حالانکہ انہوں نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کا ایک بہترین کیچ لیا تھا۔
یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے نویں اوور کی دوسری گیند پر پیش آیا جب ہیڈ نے ورون چکرورتی کی گیند پر غلط شاٹ کھیلا اور گیند لمبے فاصلے پر گئی۔ گل نے کافی دوڑ لگانے کے بعد ایک شاندار کیچ پکڑا، لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے گیند کو فوراً زمین پر چھوڑ دیا۔ ایمپائر نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں وارننگ دے دی۔
ایم سی سی قانون کیا کہتا ہے؟
میلبورن کرکٹ کلب (MCC) کے قوانین کے مطابق کسی بھی کیچ کو مکمل تصور کرنے کے لیے فیلڈر کو گیند اور اپنی حرکت پر مکمل کنٹرول حاصل ہونا ضروری ہوتا ہے۔
قانون کے مطابق کیچ لینے کا عمل اس وقت سے شروع ہوتا ہے جب گیند پہلی بار فیلڈر کے جسم سے ٹکراتی ہے اور اس وقت مکمل ہوتا ہے جب فیلڈر کو نہ صرف گیند بلکہ اپنی حرکت پر بھی مکمل کنٹرول حاصل ہو جاتا ہے۔"
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارت نے گروپ مرحلے میں بنگلہ دیش، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 19 نومبر 2023 کے بعد پہلی بار کسی ون ڈے میچ میں آمنے سامنے آئی تھیں جب آسٹریلیا نے احمد آباد میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
شمبن گل کا تاریخی کارنامہ، محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گل نے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کر کے ایک ٹیسٹ سیریز میں ایشیائی بیٹر کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 669 رنز کی بھاری پہلی اننگز کے جواب میں بھارت نے مضبوط واپسی کی، جس میں شبمن گل اور کے ایل راہول کے درمیان 181 رنز کی شاندار شراکت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ شبمن گل نے 238 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 دلکش چوکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس 71 سالہ ریکارڈ توڑنے کو تیار
2006 میں محمد یوسف نے انگلینڈ کے دورے کے دوران 4 ٹیسٹ میچوں کی 7 اننگز میں 90.14 کی اوسط سے 631 رنز اسکور کیے تھے، جن میں تین سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی۔ یہ کسی بھی ایشیائی بیٹر کی جانب سے ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ تھا۔
اب شبمن گل نے اسی طرح کی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 میچوں میں تین سنچریوں اور ایک ڈبل سنچری کی مدد سے 700 سے زائد رنز بنائے، جن میں 269 رنز ان کی سب سے بڑی اننگز ہے۔
انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ سیریز کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے ایشیائی بیٹرز میں اب شبمن گل سرفہرست ہیں، جب کہ بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 2002 میں 602 رنز اور ویرات کوہلی نے 2018 میں 593 رنز بنائے تھے۔ سنیل گواسکر نے 1979 میں 542 رنز کے ساتھ یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی اب شبمن گل کے نام ہے۔ انہوں نے ویرات کوہلی کا 655 رنز کا سابقہ ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے
شبمن گل اب سنیل گواسکر کے بھارت کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز (732 بمقابلہ ویسٹ انڈیز، 1978) کے ریکارڈ کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انگلینڈ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ٹیسٹ سیریز ریکارڈ توڑ دیا شبمن گل نوجوان کپتان وی نیوز