اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے،چیئرمین پی ٹی اے
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین پاکستان میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کے زیر انتظام سیٹلائٹ انٹرنیٹ گروپ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل ملک کی سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے موقع پر ٹار لنک ٹیم سے ہونیوالی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، اس دوران پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دور دراز اور کم سہولت یافتہ علاقوں میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی پر غور کیا گیا جب کہ چیئرمین پی ٹی اے نے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے عزائم کا اظہار کیا۔
میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ سٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، علاوہ ازیں اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے حل، موبائل فون سروسز کے ساتھ مسابقت اور دور دراز علاقوں پر ممکنہ اثرات بارے بھی چیئرمین پی ٹی اے کو بریفنگ دی جبکہ دوران گفتگو فریقین نے ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے موثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی اے کی رجسٹریشن
پڑھیں:
کرم کے علاقے سمیر چنار آباد میں تین روز سے جاری مذاکرات کے بعد ختم
پریس پاراچنار کے باہر 53 روز سے راستوں کی بندش کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا کیمپ پر پولیس نے رات کو دھاوا بول کر پولیس نے اکھاڑ دیا اور دھرنا کیمپ کا سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقے سمیر چنار آباد میں تین روز سے جاری احتجاجی دھرنا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا جبکہ پاراچنار پریس کلب کے باہر 53 روز سے جاری دھرنا کیمپ پولیس نے اکھاڑ دیا اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ سماجی رہنما مسرت بنگش کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے اور چار روز میں راستے کھولنے کا وعدہ کیا گیا جس کے بعد سمیر چنار آباد میں تین روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا جبکہ پریس پاراچنار کے باہر 53 روز سے راستوں کی بندش کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا کیمپ پر پولیس نے رات کو دھاوا بول کر پولیس نے اکھاڑ دیا اور دھرنا کیمپ کا سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔