کار سرکار میں مداخلت،ام حسان ودیگر کی ضمانت منظور،عدالت کا رہا کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کار سرکار میں مداخلت،ام حسان ودیگر کی ضمانت منظور،عدالت کا رہا کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ام حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے کیس میںضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
عدالت نے ام حسان سمیت تمام ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلی۔
عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔
واضح رہے کہ لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اُم حسان سمیت متعدد افراد کے خلاف شہزاد ٹان تھانے میں مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
عدالت نے علیمہ خان کو پچاس ہزار روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف کوئی واضح شواہد نہیں، ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے علیمہ خان کو آئندہ 26 نومبر کیسز کی سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔