61 کلو وزنی مچھلی، ماہی گیر نے سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : ماہی گیر نے روہڑی کینال سے 61 کلو وزنی مچھلی پکڑ کر سب کو حیران کردیا ۔
سندھ کے شہر کنڈیارو میں مختیار نامی ملاح نے روہڑی کینال دریائے سندھ سے 61 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی، ماہی گیر مچھلی کے ہمراہ اپنی دکان پر پہنچا تو قد آور مچھلی دیکھنے کیلئے شہری مچھلی فروش کی دکان پر پہنچ گئے۔
مختیار ملاح کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی بار اتنی بڑی مچھلی دریا سے شکار کی ہے، ایک من 21 کلو کی مچھلی 40 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہوگی۔
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان
کراچی میں 4 سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا ای چالان اس کے اصل مالک کو موصول ہوگیا، جس پرشہری حیران و پریشان رہ گیا۔
متاثرہ شہری کے مطابق، اس کی موٹر سائیکل 4 سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، جس کی ایف آئی آر ٹیپو سلطان تھانے میں درج کروائی گئی تھی۔
تاہم 27 اکتوبر کو موٹر سائیکل نمبر پر ہیلمٹ نہ پہننے کے جرم میں 5 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا۔
شہری نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل تو 4 سال سے اس کے پاس نہیں، پھر بھی جرمانے کا نوٹس اس کے نام پر بھیجا گیا ہے۔
دوسری جانب، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ شہر میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد ہاتھ سے چالان کرنے کا عمل مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق، 27 اکتوبر سے فیس لیس ای ٹکٹنگ کے باقاعدہ آغاز کےصرف 6 گھنٹوں میں کراچی کے نئے ای چالان سسٹم نے 26 سو سے زائد چالان جاری کیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2662 خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں اوور اسپیڈنگ، ہیلمٹ نہ پہننا، سیٹ بیلٹ نہ لگانا اور ریڈ سگنل توڑنے جیسی خلاف ضابطہ اقدامات شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوور اسپیڈنگ ای ٹکٹنگ سسٹم ای چالان پیر محمد شاہ ٹریفک قوانین چوری شدہ ڈی آئی جی ٹریفک ریڈ سگنل سیٹ بیلٹ فیس لیس کراچی موٹر سائیکل ہیلمٹ