اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) جرمن شہر منہائم میں پیر کو ایک مرکزی اسکوائر دو افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے ایک کار حملے میں ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور نے مزید لوگوں کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سٹی مئیر کی جانب سے اس ٹیکسی ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا گیا۔

پیر کی سہ پہر جنوب مغربی جرمن شہر منہائم کے مرکزی علاقے میں پاراڈے اسکوائر کے قریب ایک کار لوگوں کے ہجوم کے درمیان سے گزرتی ہوئی نکل گئی جس کے باعث دو افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔

اس گاڑی کا ڈرائیور ایک 40 سالہ جرمن تھا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے۔

منہائم حملہ: 'یہ تو جرمنی میں اب روز کا معمول بنتا جارہا ہے'

اس متعلقہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں مزید نقصانات سے بچانے کے لیے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اہم کردار ادا کیا۔ اس پاکستانی نژاد جرمن شہریت کے حامل ٹیکسی ڈرائیور کی پیر کے واقعے میں مزید نقصانات سے بچانے کے لیے اہم اقدامات کی تعریف کی جا رہی ہے۔

منہائم کے میئر کا بیان

جرمنی کی سینٹر رائٹ کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (CDU) کے سیاست دان کرسٹیان اسپیشٹ منہائم کے میئر ہیں۔ انہوں نے گزشتہ پیر کو ہونے والے کار حملے کے متاثرین کے لیے منعقدہ ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کے دوران اس پاکستانی نژاد ڈرائیور کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ''اُس نے بہت جرات مندی کا مظاہرہ کیا۔

اُس نے مجرم کے پیچھے اپنی ٹیکسی دوڑائی اور بالآخر اس کی گاڑی کو بلاک کیا اور اس طرح اُس نے اس واقعے میں مزید نقصان سے بچا لیا۔‘‘

منہائم: لوگوں پر کار چڑھ دوڑنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

کار حملہ آور مشتبہ شخص اس واقعے میں روکے جانے کے فوراً بعد اپنی گاڑی سے نکل کر فرار ہو گیا تھا لیکن تھوڑی ہی دیر میں پولیس نے اُسے گرفتار کر لیا تھا۔

اس نے اپنے مُنہ میں گولی مار کر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔ بعد ازاں اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ منگل سے اسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ مشتبہ شخص کو نفسیاتی مسائل کا بھی سامنا تھا اور تفتیش کار مزید قریب سے اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔جرمن شہر میونخ میں مشتبہ کار ’حملہ‘، درجنوں افراد زخمی

تعریف وصول کرنے والا پاکستانی کون ہے؟

یہ ٹیکسی ڈرائیور گزشتہ 15 سالوں سے جرمنی میں آباد ہے۔

اس کا تعلق احمدیہ مسلم کمیونٹی سے ہے۔ پیر کے واقعے میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے پر شہر منہائم کے میئر کرسٹیان اسپیشٹ نے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا، ''مجھے بتایا گیا کہ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک مسلمان اور ایک شہری کے طور پر اتنی جرات مندی سے کام لیا۔‘‘

دریں اثناء حکام نے کہا ہے کہ اس مشتبہ شخص پر قتل کے دو مقدمات، اقدام قتل کی پانچ کوششیں، سنگین جسمانی نقصان کے سات اور جسمانی نقصانات پہنچانے کے 11 واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں اور اس بارے میں تفتیشی کارروائی جاری ہے۔

ک م/ ر ب (ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور واقعے میں منہائم کے

پڑھیں:

نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف

 نبیل گبول نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی۔رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے ایکس پر پیغام میں سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد پر مریم نواز سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، میری درخواست پر آپ نے علی پور کی 3 یونین کونسلوں میں گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی۔نبیل گبول نے مزید کہا کہ آپ نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی علی پور بھیجا، مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی۔

متعلقہ مضامین

  • رینالہ خورد میں ہونے والا ٹرین حادثہ، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • امریکی جج نے فلسطینی نژاد محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم دے دیا
  • مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے؟
  • پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ساؤنڈ انجینیئر نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • اسرائیلی فوج کی غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
  • جرمنی؛ گستاخِ اسلام کو چاقو مارنے کے الزام میں افغان نژاد شخص کو عمر قید
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان