وزیرداخلہ کی بنوں کینٹ حملے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت ،اہلخانہ سے اظہارہمدردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری)وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنانے کے دوران شہادت پانے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے بہادر جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ان سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 16 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بزدل دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردوں کیخلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے، وزیر داخلہ کا علی امین گنڈا پور کو جواب
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔جمعرات کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوئی آپریشن قبول نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ڈرون کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، گڈ طالبان کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں کسی بھی سے کارروائی سے پہلے ہمیں اعتماد میں لے۔بعدا زاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔ساتھ ہی وزیر داخلہ نے ایکس پر یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟