اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں اور شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہوں سے محروم کیا جا سکے اور کسی بھی ملک کے خلاف ان کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم اور پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ 80,000 سے زائد ہمارے بہادر فوجیوں اور شہریوں کی جانوں کا نذرانہ شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے مکمل تعاون سے ہی پولیو کا مکمل خاتمہ ہو سکے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے پولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں منفی رجحان پر تمام صوبوں کی انتظامیہ کو سراہا۔ فروری 2025ء میں پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے پولیو سے متعلق ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنے اور سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور پولیو مہم کے دوران سکیورٹی فورسز کے تعاون کو سراہا۔  بریفنگ میں بتایا گیا تمام صوبوں میں انسداد پولیو مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری ہے۔ فروری 2025ء کی مہم میں 42.

5 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ 2025 کے آغاز سے اب تک 6 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ فروری 2025 کی انسددا پولیو مہم کے آغاز سے اب تک پولیو سے متاثرہ اضلاع خصوصاََ بلوچستان، سندھ اور جنوبی خیبر پی کے  میں پولیو کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس سال کے پہلے 6 ماہ میں 3 پولیو مہم پلان کا حصہ تھیں جس میں سے پہلی مہم فروری میں ہوچکی ہے جبکہ دیگر 2 اپریل اور مئی کے مہینوں میں ہوں گی۔ادھر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلی فون کال کی۔ امریکی مشیر نے ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی حکومت کی انسدادِ دہشت گردی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ اور تعریف کا پیغام پہنچایا۔ نائب وزیراعظم نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو ان کے عہدے کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ پاکستان اپنے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازو سامان کی واپسی کے صدر ٹرمپ کے اعلان کو سراہا۔ دونوں فریقین نے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گفتگو میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے امور پر مسلسل بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ باہمی تعاون کے وسیع تر ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرے گی۔ گزشتہ روز وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی مارٹن گریگرز پیڈرسن اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت دیگر عہدیدار شریک تھے۔ اسحاق ڈار، احسن اقبال، عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت ملک میں کاروبار و سرمایہ کاری دوست ماحول کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ وفد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ بن کر ابھر رہا ہے۔ وفد نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے فٹ پرنٹ کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بعد سرمایہ کاری بورڈ اور انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی کے مابین پاکستان کے موجودہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا جس میں وزیر اعظم نے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے درمیان پاکستان کے موجودہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ سپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن خیبر پی کے کے صدر امیر مقام نے ملاقات کی۔ ملکی مجموعی صورتحال اور خیبر پی کے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو ایک سالہ بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے خیبر پی کے دعورے کی دعوت قبول کر لی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان شاء اﷲ عید کے بعد خیبر پی کے کا دورہ کروں گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عرب لیگ کی طرف سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے منصوبے کی منظوری اور فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو  سختی سے مسترد کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ  پاکستان کے اس مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ دو ریاستی حل سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہو جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ جبکہ امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سرغنہ شریف اﷲ عرف جعفر کے پکڑے جانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کابل ائرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے کے لئے امریکہ اور پاکستان نے مل کر کام کیا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے معلومات فراہم کیں اور پاکستان نے دہشت گرد سرغنہ کو پکڑا‘ جس کے لئے ہم پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی امریکی قومی سلامتی کے مشیر وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے کہا کہ میں سرمایہ کاری محمد شہباز شریف ان کا شکریہ ادا کہا کہ پاکستان شہباز شریف نے دہشت گردی کے پولیو مہم کے پولیو کیسز پاکستان کے خیبر پی کے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

دو دہائیوں بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ڈرلنگ کے دوران ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، اس بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس شامل ہیں جو تقریباً 53,510 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں۔ انڈس اور مکران بیسن میں ایک ساتھ ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی، اور یہ پاکستانی اپ اسٹریم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
کامیاب بڈرز میں ترکیہ پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم کے علاوہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماری انرجیز اور پرائم انرجی جیسی مقامی کمپنیاں شامل ہیں۔ امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن کے مطابق پاکستان کے سمندر میں ممکنہ گیس کے ذخائر 100 ٹریلین کیوبک فٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت پاکستان کی توانائی کی خودکفالت اور مقامی وسائل کی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، جبکہ بین الاقوامی شراکت دار ملک کے سمندری وسائل میں دلچسپی بڑھا رہے ہیں۔ ریٹائرڈ نیوی ایڈمرل فواد امین بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندر میں معدنیات اور دیگر وسائل چھپے ہیں، اور اب ہمیں انہیں نکالنے کی صلاحیت پیدا کرنی ہو گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں منظور
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف