وزیراعلی مریم نواز کی میو ہسپتال آمد، بدانتظامی پر ایم ایس عہدے سے برطرف،سخت برہمی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی پر عہدے سے ہٹا دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک،ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈز کا جائزہ بھی لیا، وزیراعلی پنجاب نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔

مریم نواز نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں اور وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا، وزیراعلی نے ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔مریضوں نے وزیراعلی پنجاب کیساتھ گفتگو میں شکایات کے انبار لگا دیئے ، مریضوں کے تیمارداروں نے سرنج اور برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں ، معصوم بچی نے وزیراعلی کو بتایا کہ ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کیلئے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہوں جس پر وزیراعلی مریم نواز نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا، کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر مریم نواز مزید برہم ہو گئیں۔

مریم نواز نے ہسپتال کے سٹور میں ادویات، سرنج،برنولا اور دیگر اشیا کی فراہمی چیک کرائی، وزیراعلی نے ہسپتال کے انتظامی امور میں بدنظمی پر انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس میو ہسپتال کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میوہسپتال کے حالات بہت برے ہیں،لوگ ہسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں،کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے ہسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں،جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتا چلے، کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔

بعدازاں وزیراعلی مریم نواز نے دورہ کے دوران ہی میو ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور میو ہسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلبی کی۔ وزیراعلی مریم نواز نے ادویات کے واجباتِ کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور میو ہسپتال میں ادویات کی100 فیصد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، مریم نواز نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال میں بدانتظامی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت اور میو ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان بھی طلب کر لیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز میو ہسپتال ایم ایس

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔

اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ  بل 2025 منظور
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان