نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گزشتہ ہفتے پاکستان بھر میں موٹر ویز پر اوور اسپیڈنگ کو روکنے کے لیے ایک سخت نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چلنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ گزشتہ روز موٹروے ایم4 اسلام پور گجراں میں موٹروے پولیس نے اس نئے قانون کے تحت 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے شخص کو روک کر نہ صرف اس کیخلاف مقدمہ درج کیا بلکہ حراست میں بھی لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اووراسپیڈنگ کیخلاف موٹروے پولیس کی نئی سخت پالیسی کیا ہے؟

موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم4 پر موضع اسلام پور گجراں کے قریب اسپیڈ چیکنگ کیمرے نصب کیے گئے تھے، جہاں پر ایک کالے رنگ کی گاڑی اوشان ایکس 7 جسے پشاور کا رہائشی انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا،کیمرے پر اس گاڑی کی رفتار 173 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی دی۔

موٹروے پولیس نے اس گاڑی کو روکا تو معلوم ہوا کہ ڈرائیور کا تعلق پشاور سے ہے تاہم اس شخص کا نام راز خفیہ رکھا گیا ہے، مذکورہ شخص کو تیز رفتار گاڑی چلانے پر موٹروے قانون 279 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے قریبی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہراہوں کی مرمت کے لیے سالانہ ایک ارب ڈالر کی ضرورت ہے، آئی جی موٹروے پولیس

آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تین لین والی موٹرویز پر کاروں کی رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ بسیں اور وین سمیت پبلک سروس گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میں موٹر وہیکل ترمیمی بل منظور، اب مسافروں کو بھی جرمانہ ادا کرنا ہوگا

یہ اقدام آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف شروع کی گئی خصوصی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد سڑکوں کی حفاظت کو بڑھانا اور پاکستان کی شاہراہوں اور موٹرویز پر مہلک حادثات کو کم کرنا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں پر اسپیڈ مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے گا جبکہ حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر ویز پر حفاظتی رکاوٹیں اور باڑ لگانے کو یقینی بنایا جائے گا، محفوظ سفر کو یقینی بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیڈ مانیٹرنگ اسلام پور گجراں اوور اسپیڈنگ موٹروے پولیس موٹروے قانون نیشنل ہائی ویز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیڈ مانیٹرنگ اسلام پور گجراں اوور اسپیڈنگ موٹروے پولیس موٹروے قانون نیشنل ہائی ویز کلومیٹر فی گھنٹہ سے گاڑی چلانے موٹروے پولیس تیز رفتار رفتار سے کے مطابق کی رفتار جائے گا کے لیے ویز پر

پڑھیں:

لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
  • جلال پور پیر والا میں موٹروے ایم 5 کے متاثرہ حصے کی بحالی کا کام شروع
  • جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ
  • پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا
  • پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند