بابراعظم کے والد بیٹے کی ناقص کارکردگی پر تنقید برداشت نہ کر سکے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سابق کرکٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں اگر پلٹ کر کسی نے جواب دیا تو شاید وہ برداشت نہ کر پائیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’Boss is ALways RiGHT آئی سی سی کی ٹوئنٹی 20 آف دا ائیر ٹیم کا رُکن اور کیپ ملنے کے باوجود ڈراپ ہو اکوئی بات نہیں نیشنل ٹی 20 میں اور پی ایس ایل میں انشاء اللہ پرفام کر کے جلد دوبارہ آجائے گا ٹیم میں ‘۔
انہوں نے لکھا ’جو محترم بہت بڑےسابقہ کھلاڑی ہیں اُن سے درخواست ہے کہ اپنے الفاظ کا چناو ٹھیک رکھیں اگر پلٹ کر کسی نے جواب دیا تو شائد وہ برداشت نہ کر پائیں آپ ماضی ہیں اور دوبارہ نہ کبھی کھیلیں گے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Azam (@azamsiddique59)
انہوں نے کہا ’کچھ لوگ کہتے ہیں کہ باپ زیادہ بولتا ہے تو حضور میں ہی اُس کا پہلا اور آخری کوچ، اسپوک پرسن، مینٹور اور دنیا میں سب سے خیر خواہ اور باپ ہوں تو جن کے نہیں یا اس قابل نہیں وہ صبر کریں اور کرکٹ سے پیار کرنے والوں سےدرخواست ہے جو چیخ و پکار برپا کیےہوئےہیں دن رات اُن کی بات سُنے سے پہلے ان کی اپنے دور میں کیا کارکردگی ہے پی سی بی کی ویب سائیڈ پر ایک دفعہ دیکھ لیا کریں باقی عقل مندوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔ پاکستان زندہ باد‘۔
واضح رہے نیوزی لینڈ ٹور کے لیے اعلان کیے گئے ٹی 20 اسکواڈ سے بابر اعظم کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بابر اعظم کا نیا سنگ میل ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
بابر نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران سرانجام دیا، جب انہوں نے اپنی اننگز کا نوواں رن مکمل کیا تو وہ بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
روہت شرما نے اپنے کیریئر میں 159 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4231 رنز بنائے تھے، جب کہ بابر اعظم کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے — جو انہوں نے اعتماد بھرے انداز میں حاصل کر لیے۔
یہ اعزاز بابر کے شاندار اور مستقل مزاج بیٹنگ کی ایک اور بڑی پہچان ہے۔ وہ پاکستان کے لیے کئی سالوں سے مختصر فارمیٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور دنیا کے چند سب سے زیادہ قابلِ اعتماد بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
قابلِ ذکر بات یہ بھی ہے کہ بابر اعظم کو گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، تاہم ایشیا کپ 2025 میں ٹیم کی ناکامی کے بعد انہیں دوبارہ قیادت سونپی گئی — اور واپسی پر ہی انہوں نے ایک بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر کے شاندار کم بیک کیا۔
بابر کا یہ کارنامہ نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ہے، جنہوں نے ہمیشہ ان کی کلاس، مستقل مزاجی اور خاموش قیادت پر یقین رکھا۔