صفائی اور بہتر انتظام کیلئے اسلام آباد میں دہلی اور لندن طرز پر نیا سسٹم لا رہے ہیں، طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت صفائی اور بہتر انتظام کےلیے اسلام آباد میں نئی دہلی اور لندن کی طرز پر نیا سسٹم متعارف کروارہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے، سندھ کے وزیر توانائی اور منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی کے حوالے سے بہتری آئی ہے لیکن مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
پروگرام میں شریک مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی خان کا کہنا تھا کہ صفائی کیلئے ہمیں بحثیت قوم کردار ادا کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ اسی نوعیت کی ایک کانفرنس پہلے ہی صوبائی سطح پر منعقد ہو چکی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر اُس کوشش کی حمایت کریں گے جو صوبے کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے کی جائے۔