خیبر پختونخوا حکومت نے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 32 ہزار 500 افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی سولر سسٹم فراہم ہوگا، بجلی سے محروم، انتہائی متاثرہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یتیم، بیوہ، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو بھی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے افراد کو سولر پینل، کنٹرولر، بلب، پنکھا اور بیڑی دی جائے گی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں بجلی کے مسائل کی وجہ سے سولر سسٹم کا آغاز کیا ہے، ایک لاکھ 32 ہزار لوگوں کو فری سولر سسٹم دے رہے ہیں، ڈی آئی خان کے لوگوں نے زیادہ اپلائی کیا ہے ہم میرٹ پر سولر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایم پی ایز کو کہہ دیا کہ قرعہ اندازی ہوگی، مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے، مقابلے میں کے پی لیڈ کرتا رہا ہے، میں کارکردگی پر سب کو چیلنج دیتا ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گھرانوں کو سولر سسٹم مفت سولر
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء سے حلف لے لیا
پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی تھی جن میں 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہے۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔