دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد کی گاڑی کو خطرناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ ایک خطرناک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حکیم شہزاد کے مطابق، موٹر سائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے جا ٹکرائے۔ موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے، جن میں سے مرد جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوئیں۔حکیم شہزاد نے بتایا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا، اور اس میں ان کے کیمرہ مین اور دیگر ملازمین بھی سوار تھے۔ دانیہ شاہ بھی گاڑی میں موجود تھیں، لیکن وہ محفوظ رہیں۔
اگر روزانہ کچھ مقدار میں خربوزہ کھایا جائے تو جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حکیم شہزاد کی گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ حکیم شہزاد کو سر پر چوٹ آئی، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی تک ذہنی طور پر مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔
حکیم شہزاد نے نشے میں گاڑی چلانے کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا، اور وہ خود بھی اس حادثے کے صدمے سے باہر نہیں آسکے ہیں۔
حکیم شہزاد نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دانیہ شاہ بالکل خیریت سے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے شخص کے بچوں اور اہل خانہ کی مالی مدد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک میں موسم سے متعلق نئی پیشگوئی
یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے شادی کی تھی۔ اس سے قبل وہ فروری 2022 میں مشہور اسکالر عامر لیاقت سے شادی کر چکی تھیں، جو جون 2022 میں انتقال کرگئے تھے۔ عامر لیاقت کی وفات کے دو سال بعد، دانیہ نے حکیم شہزاد سے شادی کی۔
حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں حکیم شہزاد کی گاڑی کو بری طرح تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حکیم شہزاد دانیہ شاہ کی گاڑی
پڑھیں:
این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے
این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز
مظفرگڑھ(سب نیوز) این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، حکیم شہزاد دانیہ شاہ سمیت اپنی 2 بیویوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے بھی این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
این اے 175 کی نشست جمشید دستی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، این اے 175 میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا وزیرِ اعظم نے سول سروسز اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب، عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا بلوچستان میں غیرت کے نام پر جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور،سخت سزا کا مطالبہ معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم