جویریہ سعود رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ثنا خواں شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عامر لیاقت کی تحریر کردہ نعت پڑھتے ہوئے پروگرام کے دوران آبدیدہ ہوگئے جبکہ جویریہ سعود بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر ہرسال کی طرح امسال بھی رنگ و نور اور روحانیت سے بھرپور رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ نشر کی جارہی ہے، پروگرام روزانہ دوپہر کو 3 بجے سے افطار تک ایکسپریس انٹرٹیمنٹ پر نشر کیا جارہا ہے۔
رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں جبکہ ثنا خواں شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری بھی پروگرام کا حصہ ہیں جو اپنی خوبصورت اور مسحور کن آواز سے پروگرام کی روحانیت کو بڑھا رہے ہیں۔
پروگرام میں عوام کی جانب سے کیے جانے والے سوالات بھی بذریعہ کال لیے جاتے ہیں جن کے جواب مولانا آزاد جمیل دیتے ہیں۔
جویریہ سعود کی میزبانی میں ہونےوالی خصوصی نشریات میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر، سوشل ورکر علی شیخانی نے شرکت کی اورپھیپھڑوں کےعلاوہ ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں تین سال سے مبتلا بچے کی مدد کا اعلان کیا۔
بیٹے کی بیماری سے پریشان والد کویقین ہےکہ علی شیخانی کی مدد سے بیٹا اپنے پیروں پرکھڑا ہوسکےگا۔
پروگرام میں شیری رضا، جویریہ سعود اور احمد رضا قادری مرحوم عامر لیاقت حسین کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔
اس کے علاؤہ پیارا رمضان میں معصوم بچے بھی حصہ بن رہے ہیں، جن کی روزہ کشائی کی جارہی ہے جبکہ کوئز مقابلے بھی جاری ہیں۔
پروگرام میں پیارا حسن سلوک نیکی سیگمنٹ، پیارا کیسے لگیں سیگمنٹ بھی جاری ہے جس میں ماہر ڈاکٹر حنا انیس اپنی ماہرانہ رائے دے رہی ہیں۔
اس کے علاوہ پیارا ذائقہ سیگمنٹ میں شیف سمعیہ شریک ہیں جو اپنے مزیدار کھانوں کی تراکیب ناظرین کو بتارہی ہیں۔
پروگرام میں مہمان کا سیگمنٹ بھی ہے، جس میں شائستہ لودھی، شہزاد شیخ، علی رحمان خان، علی خان اور اہلیہ نے بھی شرکت کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جویریہ سعود پروگرام میں
پڑھیں:
محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرردبئی
اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ 2025 میں نئی فرنچائز کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ فرنچائز مینجمنٹ نے محمد عامر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی قیادت سونپی ہے۔محمد عامر بطور قائد پہلی مرتبہ ٹی10 فارمیٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور انہیں نوجوان اسکواڈ کی رہنمائی کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عامر کا تجربہ، جارحانہ بولنگ اسٹائل اور میدان میں جارحانہ جذبہ کوئٹہ کیولری کو مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے لائے گا۔کوئٹہ کیولری نے اس سال متوازن اسکواڈ تشکیل دیا ہے جس میں سکندر رضا، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، عرفان خان نیازی، خُزیمہ بن تنویر اور عرفات منہاس جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد عامر نہ صرف نئی گیند سے خطرناک ثابت ہوں گے بلکہ بولرز کے لیے رہنمائی کا اہم کردار بھی ادا کریں گے۔محمد عامر نے کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کیولری کو میدان میں ایک فائٹنگ یونٹ کے طور پر پیش کریں گے اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی10 فارمیٹ تیز، دلچسپ اور فیصلہ کن ہوتا ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ بھرپور محنت کریں گے۔ابوظہبی ٹی10 لیگ 18 نومبر سے شروع ہوگی جس میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کرکٹ شائقین کوئٹہ کیولری اور محمد عامر کی قیادت میں شاندار کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔