پاکستان کے قرضوں کا مجموعی حجم 72 ہزار ارب روپے سے متجاوز، ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 64 ہزار 842 ارب روپے سے بڑھ کر 72 ہزار 123 ارب روپے ہوگیا، پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں 11 اور ایک ماہ میں 0.

7 فیصد بڑھے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا مقامی قرض 42 ہزار 625 ارب روپے سے بڑھ کر50 ہزار 243 ارب روپے ہوگیا، جنوری 2024 سے جنوری 2025 تک مقامی قرضے 17.9 فیصد کے حساب سے بڑھے جبکہ ایک مہینے میں مقامی قرضے 0.7 فیصد بڑھ کر 48 ہزار883 ارب روپے سے 50 ہزار 243 ارب روپے ہوگئے۔مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضے ایک سال کے عرصے میں 1.5فیصد معمولی کمی سے 22 ہزار 216 ارب سے 21 ہزار880 ارب روپے ہوگئے، ایک مہینے میں بیرونی قرضوں کا حجم 0.5 فیصد بڑھ کر 21 ہزار 880 ارب روپے رہا۔اقتصادی ماہرین نے اس ضمن میں بتایا کہ پاکستان کو بیرونی ومقامی قرضوں کے علاوہ سود کی ادائیگیاں 5 ہزار 5 سو ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے، مقامی قرضوں کے حجم میں خطرناک حد کا اضافہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے ہے۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارب روپے سے قرضوں کا بینک کے

پڑھیں:

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251102-01-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امبانی گروپ کی 85 کروڑ ڈالر مالیت کی جائیدادیں منجمد
  • پاکستان ، سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری ، ٹکٹس فروخت شروع
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
  • صرف ایک سال میں 10 ہزار ارب روپے کا نیا بوجھ، حکومتی قرضے 84 ہزار ارب سے متجاوز
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ