اسپیس ایکس اسٹارشپ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد تباہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) اس سال دوسری بار، اسپیس ایکس اسٹارشپ کی آزمائشی پرواز جمعرات کو اڑان بھرنے کے فوراً بعد پھٹ گئی۔
مسلسل تیسری ناکامی، اسپیس ایکس کا ایک اور راکٹ تباہ
اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گراؤنڈ کنٹرول کا خلائی جہاز سے رابطہ ٹوٹ گیا، جس سے وہ فضا میں ہی پھٹ گیا، اور اس کا جلتا ہوا ملبہ کئی مقامات پر گرا۔
اس کے مدنظر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کو فلوریڈا کے کئی ہوائی اڈوں پر ہوائی ٹریفک کو روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔ دو ماہ میں دوسری ناکامی؟جمعرات کا حادثہ اسی طرح کے ایک واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد ہوا ہے، جو ارب پتی اور غیر سرکاری صدارتی معاون ایلون مسک کی ملکیت والی کمپنی کی دوسری ناکامی ہے۔
(جاری ہے)
چار سو تین فٹ لمبی راکٹ نے ٹیکساس میں اسپیس ایکس بوکا چیکا اڈے سے مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے کے قریب اڑان بھری۔
چین کا مریخ سے پتھروں کے نمونے زمین پر لانے کا منصوبہ
پرواز کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا، بوسٹر الگ ہوکر زمین پر واپس آ گیا، جسے کرین کے ذریعے ہوا میں پکڑلیا گیا۔
لیکن پھر اسٹار شپ کا اوپری حصہ گھومنے لگا کیونکہ متعدد انجن بند ہو گئے تھے۔
اسپیس ایکس کے ترجمان ڈین ہووٹ نے راکٹ کی روانگی کو براہ راست نشر کرنے والے اسپیس ایکس لائیو اسٹریم پر کہا، "بدقسمتی سے ایسا پچھلی بار بھی ہوا تھا، اس لیے اب ہمیں کچھ مشق کرنی ہو گی ۔
" کیا مسک مریخ تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟اس سال دونوں تجربات ان مراحل میں ناکام ہوئے جو پیشگی تجربات سے گزرچکے تھے، جس سے مسک کے 2025 میں پروگرام کو تیز رفتار دینے کے منصوبے کو دھچکہ لگا ہے۔
سویلین افراد کی اسپیس واک، نئی انسانی تاریخ رقم
جنوری میں پہلی مرتبہ لانچنگ کے دوران تقریباً آٹھ منٹ کے بعد ہی ایک دھماکہ ہوا اور اس کا ملبہ کئی کیریبین جزائر پر گرا تھا، جس سے ترکس اور کیکوس جزائر میں ایک کار کو نقصان پہنچا تھا۔
مسک کو امید ہے کہ رواں دہائی کے آخر تک انسانوں کو مریخ پر بھیجنے میں کامیابی مل جائے گی اور اسٹار شپ پروگرام اسی منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ اسپیس ایکس کو مستقبل کی کسی بھی پرواز کے لیے منظوری لینے سے قبل اس حادثے کی تحقیقات کرنی ہوں گی۔
ج ا ⁄ ص ز (روئٹرز، اے پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسپیس ایکس
پڑھیں:
سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
کوئٹہ:بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ٹرین کے گزرتے ہی ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع سبی کے علاقے ڈنگرا میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی میں روک دیا گیا، بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو اڑانے کی کوشش کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوا جب بولان میل گز رہی تھی اور وہ حادثے سے بال بال بچی ہے، دھماکے سے اس کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریلوے کی ٹیم متاثرہ مقام پر روانہ ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، کلیئرنس کے بعد ہی ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔