پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم 5 سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم 5 سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل ،ڈپٹی سپیکرٹری فنانس رافعہ قیوم ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری و دیگر موجود تھے۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے جرنلسٹ انڈوونمنٹ فنڈز کی رقم ڈبل کردی ہے، جرنلسٹس سپورٹ فنڈز کی رقم 5کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑ کردی گئی ہے، مریم نواز پنجاب کے صحافیوں کےلئے انقلابی اور تاریخی اقدامات کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے جلد ہمت کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کا پراسیس مکمل کیا جائے گا، مریم نواز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے کوشاں ہیں ، صحافی برادری کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
اجلاس میں پنجاب کے 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز کے اجراءکی منظوری دی گئی، 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کےلئے علاج معالجے کےلئے فنڈز کے اجراءکی منظوری دی گئی جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث جو صحافی رہ گئے انکی درخواستوں کو آئندہ سہ ماہی میں انٹرٹین کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جرنلسٹس سپورٹ فنڈ پنجاب حکومت صحافیوں کے سے بڑھا کر کروڑ کردی کی رقم
پڑھیں:
غزہ میں قحط: اسرائیلی مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کردی
غزہ میں بھوک اور قحط کی سنگین صورتحال پر اسرائیل کے اندر سے بھی مخالفت کی آوازیں اُٹھنے لگی ہیں۔
تل ابیب میں مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے آٹے کے تھیلے اور فاقہ کش بچوں کی تصاویر اُٹھا کر اسرائیلی فوج کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو بھوکا رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث مصر کی سرحد پر کھڑے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی، جس کے نتیجے میں غذائی قلت سنگین ہوتی جارہی ہے۔
اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی "اونروا" کے مطابق غزہ میں 10 لاکھ سے زائد بچے شدید بھوک کا شکار ہیں۔
"سیو دی چلڈرن" نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر شخص فاقہ کشی کا شکار ہو چکا ہے، جب کہ صرف گزشتہ تین دنوں میں 21 بچے بھوک سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسی حوالے سے نیویارک اور رام اللہ میں بھی مظاہرے کیے گئے، جن میں اسرائیل کی بھوک پالیسی کو "جنگی جرم" قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔