وفاقی کابینہ میں محکموں کی تقسیم، وزراء اور وزرائے مملکت کے قلمدانوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمود سمیر)حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی کابینہ میں شامل وزراء اور وزرائے مملکت کے محکمے مختص کر دیے گئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 92 کی شق (1) کے تحت، 27 فروری 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی روشنی میں وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے محکموں کی تقسیم عمل میں آئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پٹرولیم، اور ایم اورنگزیب خان کھچی کو قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ خالد حسین مگسی کو سائنس اور ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو ریلوے، محمد معین وٹو کو آبی وسائل، محمد جنید انور کو سمندری امور، اور محمد رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار کی وزارت دی گئی ہے۔ اسی طرح، سردار محمد یوسف کو مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، شازہ فریمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئر یونٹ، اور سجاد مصطفی کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
وزرائے مملکت میں ملک رشید احمد خان کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، عبدالرحمن خان کانجو کو پاور اور پبلک افیئر یونٹ، عقیل ملک کو قانون و انصاف، بلال اظہر کیانی کو ریلوے، اور کیسو مل کھیل داس کو مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت سونپی گئی ہے۔ محمد عون ثقلین کو سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی، مختار احمد ملک کو نیشنل ہیلتھ سروسز، طلال چوہدری کو داخلہ اور منشیات کنٹرول، اور فجیحہ قمر کو وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کا قلمدان دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، کچھ وفاقی وزراء کے قلمدان میں رد و بدل بھی کیا گیا ہے۔ خواجہ محمد آصف کو وزارت دفاع، اعظم نذیر تارڑ کو قانون و انصاف کے ساتھ انسانی حقوق کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔ مصدق مسعود ملک کو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن، عطا اللہ تارڑ کو اطلاعات و نشریات، خالد مقبول صدیقی کو وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، قیصر احمد شیخ کو بورڈ آف انویسٹمنٹ، عبدالعلیم خان کو مواصلات، چوہدری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی، اور رانا تنویر حسین کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارت سونپی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، یہ تقرریاں وزیر اعظم کی مشاورت سے کی گئی ہیں تاکہ حکومت کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور ملک میں ترقیاتی عمل کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ قومی مفاد میں بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کرے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزرائے مملکت کو نیشنل ملک کو گیا ہے
پڑھیں:
بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر محمد طارق چوہان کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو تعینات کیا گیا ہے.
محمد طارق چوہان اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے، مزید برآں جوائنٹ سیکریٹری داخلہ ڈویژن عدنان ارشد اولکھ کا تبادلہ کر کے انہیں جنرل منیجر (ایڈمن) واپڈا تعینات کیا گیا ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
دریں اثناء وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت 3 افسران کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی کے تحت 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر محمد عامر ملک کو ممبر (انٹرنیشنل کوآرڈینیشن) مقرر کیا گیا ہے، مزید برآں وزارت آئی ٹی کے تحت 2 سال کے کنٹریکٹ پر وقاص عباس کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل، اور محمد عظیم خان کو پروگرام ڈائریکٹر، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ مقرر کیا گیا ہے۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا
دیگر احکامات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر، سیکریٹریٹ گروپ، گریڈ 22 کے افسر محمد اسلم غوری کو 3 ستمبر 2025ء سے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ نجکاری ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری شہزاد آصف کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاع راولپنڈی میں تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر عبدالشکور ابڑو کا 13 جون 2025 کا بعد از ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
امریکی ریاست الاسکا میں زلزلہ، شدت 5.7 ریکارڈ
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔