مسلم لیگ ق کا ممتاز خواتین کو ” فاطمہ جناح ایوارڈ ” دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
مسلم لیگ ق کا ممتاز خواتین کو ” فاطمہ جناح ایوارڈ ” دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین کو “محترمہ فاطمہ جناح ایوارڈ ” اور یادگاری شیلڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے،
گزشتہ روز مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان MNA کے گھر منعقدہ مشاورتی اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد مجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق،سابق MNA آمنہ سلیم،جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین فوزیہ ناز،صدر ہیومن رائٹس ونگ انیلہ ایاز چوہدری،مونا بخاری، سابق صدر راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس صبوحی حسین، نازلی شجاعت،رخسانہ سحر ،بشری فردوس رانجھا،زینت کنیز،روبینہ بٹ،ناٙلہ روبی چوہدری،فتانہ شاہ سمیت دیگر مسلم لیگی خواتین نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا معاشرے کی ترقی کے لیے اہم کردار ہے،مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے خواتین کو معاشرے میں پزیرائی ملنی چاہیے، مسلم لیگ کے دور حکومت میں خواتین کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات ہوئے ۔خواتین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرہ کی اصلاح اور تشکیل میں بھرپور کردار ادا کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا ہر دن خواتین کے احترام کا دن ہوتا ہے ۔بطور ماں ، بہن ، بیٹی ، بیوی مسلمان عورت کو جو حقوق اور مرتبہ اسلام نے بخشے کسی اور مذہب اور معاشرے نے نہیں دیے ۔
مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان MNA نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے خواتین کے ایشوز پر ہمیشہ جاندار سٹینڈ لیا۔پاکستانی خواتین باشعور ، مذہب سے لگاو رکھنے والی ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی ماووں ، بہنوں اور بیٹیوں کو پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ خواتین میں ایوارڈ کی تقسیم سے انہیں آگے بڑھنے میں حوصلہ ملے گا ۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاکستان بھر کی خواتین کی حوصلہ افزائی کریں۔ڈاکٹر محمد امجد نے اجلاس کو بتایا کہ پارٹی راہنماء مصطفیٰ ملک اور دیگر خواتین عہدے داروں سے مشاورت میں طے پایا ہے کہ یوم خواتین کی تقریب رمضان کے بعد منعقد کریں گے ہم چاہتے ہیں کہ رمضان کریم کا تقدس برقرار رہے اور عبادات میں خلل نہ پڑے۔رمضان کے بعد یوم خواتین کے حوالے سے بھرپور تقریب منعقد کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بھارت کو بھرپورجواب دینے کیلئےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب
اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعدبھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل اور سفارتی تعلقات کم کرنے سمیت دیگر اقدامات پرپاکستان نے بھرپورردعمل دینے کے لائحہ عمل کے لئے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیاہے۔نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئی گئ پوسٹ میں کہاگہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدار ت کریں گے ،ادھروزیردفاع خواجہ محمدآصف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں بھارتی اقدامات کا خاطرخواہ جواب دینے کافیصلہ کیاجائےگا۔قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں کابینہ کے ارکان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسزچیفس،دیگراعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے جب کہ سیکرٹری خارجہ ممتاززہرہ بلوچ کمیٹی کو بھارتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت بھی موجود ہ صورتحال پر بربفنگ دے گی۔اجلاس میں لائحہ عمل طے کیاجائے گاجب کہ حکومتی فیصلوں کا اعلان ایک اعلامیہ کے ذریعے کیاجائےگا،وزیراعظم شہبازشریف کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر اہم خطاب کریں گے ۔
Post Views: 1