حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے ملکی مایہ ناز کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کاروبار شخصیت کی آمد کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آپ سب نے مشکل وقت میں بھی صنعتی و معاشی ترقی کیلئے اپنا سرمایہ اس ملک میں لگایا، آپ کی کاوشوں کی بدولت ملک کی معیشت کا پہیہ چلا، لوگوں کو روزگار ملا، آپ کی مشاورت سے معیشت کی بہتری، تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آچکی ہے، حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے، ملک میں سرمایہ کاری ہوگی تو باہر سے بھی آئے گی۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
ملاقات میں کاروباری برادری نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ زراعت اور انڈسٹری کی ترقی ہمارا ہدف ہے، معیشت کا پہیہ تیزی سے گھمانے کیلئے ہم نے آپ کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمد 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین نے فری لیب گرانٹ دی جو کراچی میں دفن ہوگئی، اس تباہی کا ذمہ داری کون ہے؟، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے سیکٹر وائز اجلاس کریں گے، ہفتہ میں 2 بار میٹنگ ہوگی، سیکٹر کو 4 لوگ لیڈ کریں گے، حکومتی ارکان بھی شامل ہوں گے، کوئی گپ شپ نہیں صرف فیصلے کئے جائیں گے۔
حکومت کا اہم فیصلہ، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری ملک میں
پڑھیں:
وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ترکیہ کے وزیر خزانہMehmet Simsek سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وسیع گنجائش پرزور دیا۔وزیر خزانہ نے اس امر کا اعتراف کیا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ سطح گنجائش سے کم ہے۔
انہوں نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان میں بالخصوص ڈیری، پنیر اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعے تلاش کرنے کی دعوت دی۔ادھر، ہالینڈ کی کوئین میگزیما سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے اور اداروں کے درمیان ڈیٹا کے مؤثر تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا،اُن کی مالی شمولیت، کاروباری مواقع اور انہیں با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اشتہار