جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ مشکل سے کسی سرکاری ادارے میں کوئی ایماندار شخص ملتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ معاشرے نے تقویٰ اختیار نہیں کیا، غیب، ملائکہ، قیامت اور ولایت علی پر ایمان، قیام الصلوٰة تقویٰ کی نشانیوں میں سے ہے، ولایت علیؑ کے بغیر اعمال قبول نہیں، قیامت کے دن ولایت علیؑ کا سوال سب سے آخر پر ہوگا، قرآن متقی کیلئے ہدایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ روزہ خفی عبادت ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دسترخوان پر دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا قرآن متقی کیلئے ہدایت ہے۔ تقویٰ کا مطلب خاردار راستے سے دامن بچا کر احتیاط سے گزرنا ہے۔ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی قیادت میں اسلام کے نام پر بننے والا ملک ہے مگر افسوس یہاں کرپشن بہت زیادہ ہو چکی ہے، مشکل سے کسی سرکاری ادارے میں کوئی ایماندار شخص ملتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ معاشرے نے تقویٰ اختیار نہیں کیا۔ البتہ گندے معاشرے میں نیک عمل کرنیوالے لوگ متقی ہیں۔

علامہ مرید نقوی نے کہا کہ غیب، ملائکہ، قیامت اور ولایت علیؑ پر ایمان، قیام الصلوٰة تقوی کی نشانیوں میں سے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ولایت علی کے بغیر اعمال قبول نہیں، قیامت کے دن ولایت علیؑ کا سوال سب سے آخر پر ہوگا۔ آخری حجت خدا حضرت امام مہدی علیہ السلام کی موجودگی کا اقرار بھی تقوی کی نشانیوں میں سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نماز کو قائم کرنیوالے کیلئے باوضو ہونے کیساتھ لباس کا مباح ہونا بھی ہے، جس کا مطلب صرف اس کا غصبی نہ ہونے کیساتھ یہ بھی ہے کہ اس کا خمس ادا کیا ہوا ہو۔ علامہ مرید نقوی نے واضح کیا کہ جو خمس ادا نہیں کرتا وہ حق زہرا سلام اللہ علیہا کا غاصب ہے۔ کیونکہ خمس کی ادائیگی نماز کی طرح واجب ہے۔

انہوں نے کہا خمس اس ادارے کو ادا کریں، جہاں کام ہو رہا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نماز وقت پر ادا کریں۔ جان بوجھ کر تاخیر کرنا درست نہیں۔ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی والدہ ماجدہ فاطمہ بنت اسد کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عظیم المرتب خاتون کی گود میں نبوت نے پرورش پائی۔ سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چچی فاطمہ بنت اسد کے جنازے کی 70 تکبیریں پڑھائیں۔ اپنے لباس کا کفن پہنایا اور انہیں قبر میں اتارنے سے پہلے خود ان کی قبر میں خود گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کا مطلب نے کہا

پڑھیں:

آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی توہین ہوگی، علیمہ خان

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وہ اداکار جس نے اپنے ہی پروڈیوسر کو دعوت پر گھر بلا کر برتن دھلوائے
  • حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
  • امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی و سماجی خدمات
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی
  • گوند کتیرا، ایک مفید جڑی بوٹی
  • آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی توہین ہوگی، علیمہ خان
  • مظلوم مسلمانوں کے دفاع کی اجتماعی ذمہ داری
  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات
  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات