— فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا کی ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق سوالات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت نے ٹوئٹس اور جے آئی ٹی کے سوالات پر بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بانیٔ پی ٹی آئی کے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن ایف آئی اے آفس میں پیش ہوئے تھے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن سے ایف آئی اے نے تحقیقات کی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جے آئی ٹی کے پی ٹی ا ئی کے سامنے

پڑھیں:

آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم 

لاہور (خصوصی نامہ نگار )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آزاد اور محفوظ صحافت ہی معاشرتی شفافیت‘ انصاف اور جمہوریت کی ضامن ہے۔ اپنے ایک پیغام میں حافظ عبدالکریم نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں۔ جو سچ کو عوام تک پہنچانے کے لیے دن رات جد و جہد کرتے ہیں۔ ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت‘ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور دباؤ کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ صحافت کی آزادی کو محدود کرنے کی ہر کوشش دراصل معاشرتی کمزوری کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
  • آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم 
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
  • شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر
  •  حکومت یا عسکری قیادت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی چیئرمین
  • شاہ محمود اسپتال منتقل،پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نئی تحریک کیلیے متحرک
  • شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل، پی ٹی آئی پرانی قیادت کی ریلیز عمران خان تحریک چلانے کیلئے ملاقات