معروف اداکارہ نے خودکشی کر لی،دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
امریکی اداکارہ پامیلا باک نے 62 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پامیلا باک نے 5 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر کے اپنی زندگی کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرلیا۔اداکارہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنی آخری پوسٹ شیئر کی تھی۔ پوسٹ 2025 نیو ایئر پرخوش آمدید کہنے کے حوالے سے تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا باک نے 1989ء میں شادی کی تھی اور 2006ء میں انہیں طلاق ہو گئی تھی۔ اداکارہ کے 2 بچے ہیں۔ہالی ووڈ انڈسٹری میں اس خبر سے سوگ کا ماحول چھا گیا ہے اور میڈیا انڈسٹری سے جڑے افراد نے ان کی خودکشی کی خبر پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے باقی میچز میں مشہور کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹا دیا۔
دونوں مبصروں نے پچ کیوریٹرز کےحوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا جن سے ناراض ہوتے ہوئے کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کے سیکریٹری نریش اوجھا نے تقریباً 10 روز قبل ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے آئندہ میچز میں ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔
کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ اگر اجنکیا رہانے کی ٹیم (کولکتہ نائٹ رائڈرز) کو ایڈن گارڈنز کے کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہیں مل رہی تو ان کو نیا ہوم گراؤنڈ ڈھونڈنا چاہیئے۔
جبکہ ہارشا بھوگلے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کولکتہ نائٹ رائڈرز گھر پر کھیل رہی ہے تو ان کو وہ ٹریک ملنے چاہیئں جس کے متعلق ٹیم کا خیال ہے کہ ان کے بولرز کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پیر کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کے میچ کے دوران دونوں کمنٹیٹرز موجود نہیں تھے۔
ہارشا بھوگلے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کسی بھی میچ کے لیے تعین نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی کہ کمنٹری روسٹر ایسوسی ایشن کی باضابطہ شکایت کے بعد ترتیب دیا گیا یا پہلے۔