مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلے پر پابندی سے متعلق درخواستیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلے پر پابندی سے متعلق درخواستیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے پی ٹی آئی وکیل مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔
عدالت نے کہا کہ جیل حکام نے آج 3 بجے تک ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ایک گھنٹے ملاقات کروائی جائے۔ وکالت نامے اور پیٹیشن پر بھی دستخط کروانے کے لیے ساتھ لے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی گئی۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ آج ہی مشال یوسفزئی کی ملاقات کروا دیتے ہیں۔ وکالت نامہ نامہ دے دیں اور پیر کو واپس لے لیں۔ یہ درخواست نمٹا دی جائے۔ مشال یوسفزئی نے کہا کہ درخواست نمٹائی نہ جائے۔ آج ملاقات ہوجائے تو بعد میں نمٹائی جائے۔ کیس کی سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادایاز شوکت اوراڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم مشال یوسفزئی کی
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔